شفقت عاصمی شاعر۔ادیب۔نثر نگار ہیں۔

شفقت عاصمی
معلومات شخصیت

حالات زندگی

ترمیم

6 جون 1968ء کو صوفی محمد یوسف چشتی کے ہاں مسلم باغ قلعہ سیف اللہ میں پیدا ہوئے۔ وہی سے تعلیم پائی ایم اے اردو۔ایم اے۔ایم ایڈ۔ایم فل اردو ہیں پیشے کے لحاظ سے استاد (ٹیچر) ہیں۔ اور آج کل سنڈیمن ہائی اسکول کوئٹہ میں تعینات ہیں۔آپ کا پہلا شعری مجموعہ دریچہ سخن 2013 میں اور دوسرا شعری مجموعہ دائروں کے درمیاں 2017 میں شائع ہوا جبکہ نثری کتب میں پشتو ضرب الامثال پر بھی آپ کی ایک کتاب ملغلرے کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ آپ اردو اور پنجابی کے بہترین شعرا میں شمار ہوتے ہیں اور آپ کو سیر و تفریح کا بہت شوق ہے آپ کا ایک (سفرنامہ) بھی زیر طبع ہے۔شعر و سخن کے ساتھ ساتھ بہترین اردو نثر بھی آپ کی پہچان ہے آپ بلوچستان کے نمائندہ شاعر ہیں اور ملکی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہیں، [1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تحریر و تحقیق ڈاکٹر عبد الرشید آزاد چئیرمین ادبی دیوان بلوچستان( ادب ) پاکستان۔
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 13 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2020