کمپیوٹر سائنس
(شمارندیات سے رجوع مکرر)
علمِ کمپیوٹر یا کمپیوٹر سائنس[1] (انگریزی: Computer Science) دراصل معلومات اور تخمین(computation) کے بارے میں نظری مطالعے اور نظامِ کمپیوٹر (computer system) میں ان کے اجرا اور نفاذ سے متعلق ہے۔ یہ علم اب یونیورسٹی کی سطح پر باقاعدہ ڈگری کی شکل میں پڑھایا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں اس علم کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے اور پڑھے لکھے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس علم سے روزگار کا حصول کر رہی ہے۔
اس علم کی بنیاد پروگرامنگ پر ہے۔ طلبہ کا زیادہ تر وقت پروگرامنگ سیکھنے اور اسے بہتر کرنے میں گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد علوم اس علم کے سیکھنے میں مدد ملتی ہے، جیسے ریاِضی، فزکس، مینجمنٹ، وغیرہ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ قومی انگریزی اردو لغت,تلاش کیجئے Computer Science