کمپیوٹر پروگرامنگ

(شمارندی برمجہ سے رجوع مکرر)

کمپیوٹر پروگرامنگ (انگریزی: Computer programming)کسی بھی کام کو انجام دینے کے لیے ہمیں کمپیوٹر کو ہدایات دینی پڑتی ہیں۔ یہ ہدایات ایک خاص ربط کے ساتھ ہونا چاییں جیسے اگر ہم کہیں کے آؤ،جاؤ، کھاؤ،پیو یہ ہدایت نامہ ہے، لیکن اس میں ربط نہیں ہے اگر ہم کہیں کینٹین آؤ ،سموسے کھاؤ ،پانی پیو، کلاس میں جاؤ تو ہم اس کو ربط کے ساتھ ہدایت نامہ کہہ سکتے ہیں ان ہدایات کے دینے کو پروگرامنگ کہتے ہیں۔ کمپیوٹر پروگرامنگ ہمیشہ کسی زبان میں کی جاتی ہے جسے پروگرامنگ لینگوئج کہتے ہیں۔ پروگرامنگ لینگوئج کی کئی اقسام ہیں اور انھیں کئی طریقوں سے مختلف اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔