شوبل پرندہ
شوبل ایک بہت بڑا اور لمبا پرندہ ہے جو گگن بھیڑ اور بگلا کی نسل سے تعلق رکھنتے ہوئے کہلا جاتا ہے
مسکن
ترمیمیہ پرندہ صاف پانی کی دلدلوں اور کھاڑیوں میں رہتا ہے۔ شوبل سوڈان، یوگینڈا ، کانگو، روانڈا، تنزانیہ، کینیا، وسطی جمہوری افریقا، بوٹسوانا اور کیمرون میں پایا جاتا ہے۔
جسمانی پیمائشیں
ترمیمشوبل کی جسمانی اونچائی 50 انچ تاہم کچھ اقسام میں 60 انچ تک بھی ہوتی ہے۔ چونچ سے دم تک کی لمبائی 55 انچ اور پروں کا پھیلاؤ 7 فٹ تک ہو سکتا ہے۔
خوراک
ترمیمشوبل ایک گوشت خور پرندہ ہے اس کی خوراک میں مختلف اقسام کی مچھلیاں بالخصوص کیٹ فش، مونیٹر چھپکلی، مینڈک، روڈنٹ چوہے، ننھے کچھوے، مگر مچھ کے بچے، آبی پرندوں کے چوزے اور کچھ شوبل افریقی ہرن کے بچے کھاتے بھی پائے گئے۔
عمل تولید
ترمیمشوبل اپنا گھونسلا دلدلی گھاس سے بناتا ہے۔ مادہ شوبل ایک سیزن میں 1 سے 3 انڈے دیتی ہے جن سے 30 دن میں چوزے نکلتے ہیں۔
دلچسپ حقائق
ترمیمشوبل کی عمر 35 سال تک ہوتی ہے۔ یہ رات کو شکار پے نکلتا ہے۔ یہ پرندہ گھروں میں بھی پالا جاتا ہے اور انسان سے جلد مانوس ہوجاتا ہے۔[1]