شوق قدوائی
اردو زبان کے شاعر
شاعر
پیدائش
ترمیمشیخ احمد علی قدوائی نام، شوق تخلص۔ قصبہ جگور، ضلع لکھنؤ میں 1852ء میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
ترمیمفارسی اور عربی کے علاوہ انٹرنس تک انگریزی بھی پڑھی۔ مظفر علی اسیر کی شاگردی اختیار کی جو رشتے میں ان کے دادا ہوتے تھے۔
عملی زندگی
ترمیمکچھ مدت فیض آباد میں تحصیل دار کے فرائض انجام دیے۔ بعد میں ملازمت چھوڑ کر لکھنؤ میں اخبار ’’آزاد‘‘ نکالا۔ کچھ عرصے بعد بھوپال میں مختلف عہدوں پر فائز رہے جہاں نظامت کے عہدے سے پنشن پائی۔ آخر عمر میں رام پور آکر کتب خانہ سرکاری سے وابستہ ہو گئے۔
تصانیف
ترمیمشوق حسب ذیل مثنویوں کے مصنف ہیں۔(1) عالم خیال(2) گنجینۂ(3) ترانۂ شوق۔ آپ کا دیوان’’فیضان شوق‘‘ کے نام سے شائع ہو گیا ہے
وفات
ترمیم27 اپریل 1925ء کو گونڈہ میں انتقال کرگئے۔ [1]
موضوعات
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:225