شہابیوں کی بارش
شہابیوں کی بارش آسمان پر شہابیوں کی ایک بڑی تعداد نظر آتی ہے - شہابیے خلا میں موجود دمدار ستاروں، چھوٹے سیارچوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ جب زمین سورج کے گرد اپنے سفر کے دوران ان کے پاس مثلآ کسی دمدار ستارے کے کے راستے سے گزرتی ہے زمین کی کشش کی وجہ سے پتهر اور برف کے ٹکڑے زمین پر گرنے لگتے ہیں اور فضا کی رگڑ سے جل جاتے ہیں۔ یہ جلتے اجسام زمین سے نظر آتے ہیں اور شہابیے کھلاتے ہیں ۔ کئی شہابی برساتیں باقاعدگی سے سال کے مخصوص نظر آتی ہیں مثلآ پرسیڈز (Perseids) وسط اگست میں، لیونڈز (Leonids) وسط نومبر میں اور جیمینڈز(Geminids) وسط دسمبر میں نظر آتے ہیں۔ ان میں سے اکثر کے نام آسمان کے اس جھرمٹ کے نام پر ہوتے ہیں، جو پس منظر میں ہوتا ہے مثلآ لیونیڈز کے کے پس منظر میں برج اسد (Leo) ہوتا ہے۔