تعارف

ترمیم

پروفیسر ڈاکٹر شہاب صفدر اردو زبان کے نوجوان شاعر اور ماہر تعلیم ہیں۔ 13 ستمبر 1971ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام الطاف صفدر ہے۔الطاف صفدر اردو اور سراٗیکی زبان کے معروف شاعر تھے۔شہاب صفدر نے ابتدائی تعلیم ڈیرہ اسمعیل خان سے حاصل کی۔ ایم اے اردو میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔مئی 1994ء کو عملی زندگی کا آغاز ڈیرہ اسمعیل خان میں درس وتدریس سے کیا۔مارچ 2003ء کو گورنمنٹ کالج ڈیرہ اسمعیل خان میں اردو کے لیکچرار تعینات ہوئے۔حال ہی میں اردو زبان و ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[1]

شعری مجموعے

ترمیم

1۔ لہریں لیتی پیاس (مارچ 2000ء) سردار عبد الرب نشتر ایوارڈ

2۔ تکلم

3۔ نیلگوں (2013ء)

4۔ سبیل (نعتیہ۔اکتوبر 2016ء)

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد 11 مارچ 2015