شہزادہ ترکی بن محمد ریاض میں پیدا ہوئے۔ کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے 1974ء میں سیاسیات میں گریجویشن کیا۔ شہزادہ ترکی بن محمد کو شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 7 مئی 2016کو اپنا مشیر تعینات کیا تھا۔

انھوں نے سال 1978ء میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم فل کیا اور 1982ء کے دوران لندن یونیورسٹی سے سیاسیات میں پی ایچ ڈی حاصل کی تھی۔

شہزادہ ترکی بن محمد نے آٹھ برس تک کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں سیاسیات کے پروفیسر کی حیثیت سے کام کیا پھر 1983ء میں دفتر خارجہ میں مغربی ادارے کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر کام کرتے رہے۔

وہ ریاض میں ڈپلومیٹک اسٹیڈیز انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر بھی رہے۔1994ء میں وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ ادارے کا سربراہ بدرجہ سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ 28 جولائی 2023ء کو وفات پا گئے ،