شہزادی (اداکارہ)
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
| ||
تاریخ پیدائش: | 1941ء | |
جائے پیدائش: | ||
تاریخ وفات: | 2003ء | |
جائے وفات: | کراچی |
ٹی وی، فلم اور ریڈیو کی مشہور فنکارہ۔ شہزادی دو دہائیوں تک سندھی فلم اور ٹی وی ڈراموں کی دنیا پر راج کرتی رہیں- وہ ایک ایسی اداکارہ تھیں جنھوں نے ہیروئن کے مرکزی کردار سے لے کر کریکٹر ایکٹریس تک اور ولن کے رول بھی بھرپور طریقے سے کیے ۔
ٹی۔ وی
ترمیمشہزادی نے اپنے فن کا آغاز ریڈیو ڈراموں سے کیا- جس کے بعد انھوں نے فلم اور ٹی وی پر بھی کام کیا- انھوں نے ایک ہزار سے زائد سندھی اردو ڈراموں میں کام کیا- ان کا پہلا ٹی وی ڈراما عبد الکریم بلوچ کا ’زینت‘ تھا- اس طرح انھوں نے عبد القادر جونیجو اور نورالہدی شاہ کے شہرہ آفاق ٹی وی سیریل ’جنگل، دیواریں، رانی کی کہانی‘ اور اردو کے کئی ڈراموں میں کام کیا-
فلم
ترمیمانھوں نے کئی سندھی فلموں میں ہیروئن کا رول کیا جس میں پنو عاقل اور جلال چانڈیو وغیرہ شامل ہیں۔ وہ سندھی فلمی اورشو بز کی دنیا میں وڈیری یعنی بڑی کے طور پر مشہورہوئیں۔
آخری عمر
ترمیمشہزادی نے آخری ایام کسمپرسی میں گزارے- بیماری سے قبل انھوں نے گھر کا باورچی خانہ چلانے کے لیے بوتیک کھولا اور یونیورسٹی روڈ پر کراچی میں ہر اتوار کو لگنے والے بازار میں کپڑے کا اسٹال بھی لگاتی رہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ معدے کے کینسر کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔