شیرازی سلاد ( فارسی: سالاد شیرازی‎) ایک ایرانی سلاد ہے جس کی ابتدا جنوبی ایران میں شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ نسبتاً ایک جدید ڈش ہے، جو انیسویں صدی کے آخر میں ایران میں ٹماٹر متعارف ہونے کے کچھ وقت بعد کی ہے۔ اس کے بنیادی اجزاء کھیرا، ٹماٹر، پیاز، زیتون کا تیل، جڑی بوٹیوں کے مصالحے ہیں، اس کی تیاری میں یرے لیموں کا جوس بھی کبھی کبھی استعمال ہوتا ہے۔ ایران میں، یہ گرمی میں اضافی ڈش کے طور پر کھایا جاتا ہے، او گوشت پر مبنی کھانے جیسے کباب یا اسٹیک کے ساتھ اضافی ڈش کے طور پر سال بھر کھایا جاتا ہے۔ کھانے سے پہلے اور بعد میں شیرازی سلاد کبھی کبھی چاول کے ساتھ ملا کر پیش کیا جاتا ہںے۔ کھانوں کی کتابوں کی مصنفہ جیلا ڈانا-ہیری نے گرمی کے دوران اسے ایک فرحت بخش پکوان قرار دیا ہے۔

شیرازی سلاد کو ایران میں قومی سلاد کے مترادف قرار دیا گیا ہے اور اسے عموما کھانے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ مرچوں کی تیزی کم کرنے کے لیے چاشنی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اکثر کرارا اور بھیگا سا ہوتا ہے، کسی حد تک پیکو ڈی گیلو اور اسرائیلی سلاد سے ملتا جلتا ہے۔

ایرانی لوبیہ پولو (سبز لوبیاں چاول کے ساتھ) اور شیرازی سلاد

حوالہ جات

ترمیم












بیرونی روابط

ترمیم