شیری (انگریزی: Sherry)سپین کے شہر شریش میں سفید انگوروں سے تیار کی جانے ایک وائن ہے۔ شیری کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ فرمنٹیشن کے بعد اس میں گریپ سپرٹ شامل کر کے اس کی تاثیر مزید بڑھائی جاتی ہے۔ اسی باعث اسے فورٹیفائیڈ وائن بھی کہتے ہیں۔ شیری کی مختلف اقسام میں الکحل کی مقدار 15 سے 22 فیصد تک ہوتی ہے۔ شیری کی اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے "ایج" یعنی پرانا کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ شیری سے متعدد کاک ٹیلز تیار کی جاتی ہیں جن میں شیری کابلر، سپینش سپرٹز، فوگ کٹر اور شیری سینگریا وغیرہ مقبول ہیں

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم