شیعہ عقائد
شیعہ اللہ، رسول اور قیامت پر راسخ عقیدہ رکھتے ہیں۔ شیعہ عقیدے کے مطابق خاتم المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا حقیقی جانشین حضرت علی علیہ السلام ہیں اور آپ پہلے امام ہیں۔ آپ کے بعد آپ کی اولاد میں سے گیارہ امام ہیں: حضرت حسن علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت علی بن حسین علیہما السلام، حضرت امام محمد باقر علیہ السلام، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام، حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام، حضرت علی ابن موسی الرضی علیھما السلام، حضرت امام محمد تقی علیہ السلام، حضرت امام علی النقی علیہ السلام، حضرت امام حسن العسکری علیہ السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام۔ اس وقت امام مہدی علیہ السلام غیب کے پردے میں ہیں۔ آپ اذن خدا کے ظہور کریں گے اور دنیا کے ظلم و جور سے بھر جانے کے بعد عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور حضرت عیسی مسیح علیہ السلام آپ کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے۔