شیل (پروجیکٹائل)
شیل یا توپ خانے کا گولا، فوجی تناظر میں، ایک ایسا پروجیکٹائل ہوتا ہے جس کے پے لوڈ میں دھماکہ خیز مواد، آتش خیز، یا دیگر کیمیائی بھرائی ہوتی ہے۔ یہ بم کی طرح ہوتا ہے لیکن اسے بندوق یا کسی اسلحے کے ذریعے سے پھینک کر مارنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ شیل عام طور پر توپ خانے، بکتر بند گاڑیوں (بشمول ٹینک) اور جنگی جہازوں کے ذریعے فائر کیے جانے والے بڑے کیلیبر والے پروجیکٹائل ہوتے ہیں۔
اوّلً، انگریزی میں شیل (خول) لفظ کا استعمال توپ خانے کے تناظر میں صرف گولے/بم کی اوپری لوہے کی پرت/خول کے لیے کیا جاتا تھا لیکن اب یہ لفظ توپ خانے کے پورے بم/گولے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ لیکن جب صرف بم کی اوپری لوہے کی پرت یا خالی شیل کا ذکر ہو تو اردو میں "خول" کہا جاتا ہے۔