شینن کی جنگ بندی کا معاہدہ
شینن کی جنگ بندی کا معاہدہ، جس نے سن 1213-1214 کی انگلستان-فرانس جنگ کا خاتمہ کیا، انگلستان کے بادشاہ کنگ جان اور فرانس کے بادشاہ فلپ دوم نے 28 ستمبر، 1214ء کو شینن کے قلعے میں اس پر اتفاق کیا۔ سنہ 1214ء میں انگلینڈ کے کنگ جان کی فرانس کے بادشاہ فلپ دوم کو شکست دینے کی کوشش، بووائنز کی جنگ میں کنگ جان کے اتحادیوں پر فرانسیسی فتح کی وجہ سے ناکام ہو گئی۔ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں کنگ جان انجو اور پوائٹو کی کاؤنٹیوں اور ڈچی آف بریٹانی سے فرانس کے حق میں دستبردار ہو گیا اور تاوان جنگ کے طور پر فرانس کے تاج کو 60,000 پاؤنڈ ادا کیے۔ جنگ بندی کی مدت سنہ 1220ء کے ایسٹر تک رکھی گئی تھی۔
ہیوبرٹ ڈی برگ، ریناؤ دی پونس اور ایمری دی روشفورٹ نے کنگ جان کی طرف سے معاہدے پر بات چیت کی۔