شی والکز ان بیوٹی (بائرن کی ایک غنائی نظم)
" شی واکز ان بیوٹی " (اس کی ادائیں دلربا)1814 میں منظوم شدہ لارڈ بائرن کی ایک غنائی نظم ہے ، جس کو آئی ایمبک ٹیٹرا میٹر میں لکھا گیا ہے۔ یہ بائرن کی مقبول ترین نظموں میں سے ایک ہے۔ [1]
کہا جاتا ہے کہ یہ بائرن کی زندگی کے ایک واقعہ پر مبنی ہے۔ 11 جون 1814 کو بائرن نے لندن کی ایک پارٹی میں شرکت کی تھی۔ مہمانوں میں بائرن کے کزن سر رابرٹ ولموٹ کی بیوی، این بیٹرکس ولموٹ بھی تھی۔ بائرن اس کی غیر معمولی حسن و جمال سے مبہوت ہو کر رہ گئے، جس کے نتیجہ میں اگلی صبح یہ نظم ان سے تخلیق ہو گئی۔ [2]
لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ گوئٹے کے متعلق ان کی نامکمل رزمیہ نظم کے لیے وہ پہلی تحریک تھی۔ گوئٹے سے بائرن کافی متاثر تھے۔ اس غیر مطبوعہ تصنیف میں، جسے بائرن نے اپنے خطوط میں عظیم تحریر قراردیا ہے، وہ گوئٹے کی جنس تبدیل کرکے اینی بیٹرکس ولموٹ کی خصوصیات سے ان کو متصف کرتے ہیں۔ [حوالہ درکار]
ثقافتی حوالہ جات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ OED."
- ↑ Cummings, Michael J. (2008) "Byron's She Walks in Beauty" at Cummings Study Guides.