صاحبزادہ اسحاق ظفرآزاد کشمیر کے نگران صدراور اسپیکر اسمبلی رہے ہیں۔

ولادت

ترمیم

12 ستمبر 1944ء کو بنی حافظ ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے والد کا نامحافظ عبد الطیف تھے۔ تعلیم میٹرک چکار سے کیا اور کراچی سے وکالت پاس کی۔ کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور اردو میں ایم کیا۔ پانچ مرتبہ اسمبلی کے کے ارکان منتخب ہوئے1975 میں حلقہ ایل اے پانچ سے صاحبزادہ اسحاق ظفر کامیاب ہوئے دوسری مرتبہ اسی حلقہ سے اسحاق ظفر 1990میں اسمبلی ممبر منتخب ہوئے اورانہیں سپیکر اسمبلی کی ذمہ داری دے دی گئی ،1991میں 20جولائی سے 29جولائی تک قائمقام صدر رہے،1996سے 2001تک سینئر وزیر آزادکشمیر رہے اور 2006میں قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر بھی رہے [1]

وفات

ترمیم

2 ستمبر 2006 کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم