محمد عمر بسطامی
محمد عمر بسطامی بن پیر صوفی غلام سرور صدیقی نقشبندی بن صوفی محمد دین چشتی صابری سراجی رحمۃ اللہ علیہ بن خواجہ صوفی نظام الدین قادری گرداسپوری رحمۃ اللہ علیہ
والدین
ترمیمآپ کے والد گرامی ڈسکہ کی مشہور و معروف سماجی و روحانی شخصیت ہیں۔ جنہیں پیر پیر صوفی غلام سرور صدیقی نقشبندی مدظلہ العالی المشہور بسطامی مارکیٹ والے کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تعارف
ترمیمصاحبزادہ محمد عمر بسطامی صاحب خواجہ پیر صوفی غلام سرور صدیقی نقشبندی مدظلہ العالی کے چوتھے صاحبزادے ہیں۔ اور صاحبزادہ صاحبزادہ پیر محمد عامر صدیقی السیفی مدظلہ العالی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ابتدائی تعلیم آپ نے شہر ڈسکہ میں حاصل کی چھٹی کلاس میں محی الدین اسلامی اسکول نیریاں شریف میں ایڈمیشن لیا آٹھویں جماعت تک وہیں پڑھتے رہے بعد ازاں ڈسکہ واپس تشریف لائے اور گورنمنٹ ہائی اسکول ڈسکہ سے میڑک پاس کرنے کے بعد پنجاب کالج گجرانوالہ سے Fsc فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔
اعلی تعلیم
ترمیمFsc کے بعد مزید تعلیم کے لیے آپ آسڑیلیا تشریف لے گئے اور IT کی چار سالہ ڈگری حاصل کی۔ اور روز گار کے سلسلہ میں مصروف ہو گئے۔
ازدواجی زندگی
ترمیمگریجوئشن کے بعد آپ کے والد گرامی نے آپ کی شادی ایک افغان قبیلہ میں کی۔ جو افغانستان سے ہجرت کر کے انڈیا آئے اور بعد ازاں آسڑیلیا شفٹ ہو گئے۔ان کے کچھ قریبی عزیز رشتہ دار جو پشاور سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے پھوپا سسر سلسلہ سیفیہ میں پیر آخوند زادہ سیف الرحمن مبارک کے پشاور میں خلیفہ ہیں۔آپ کی زوجہ MSC ہونے کے ساتھ عالمہ فاضلہ بھی ہیں۔ اور انتہائی با پردہ خاتون ہیں۔
بیعت و خلافت
ترمیمآپ حضور غوث الاعظم الشیخ عبد القادر الجیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے دربار کے سجادہ نشین Afeefuddin Al-Jailani مفتی اعظم بغداد شیخ الحدیث الشیخ عفیف الدین الکیلانی الشافعی مدظلہ العالی کے بیعت ہیں۔ اور اپنے شیخ کے منظور نظر ہیں۔ آپ اپنے شیخ کامل کے زیر سایہ علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ روحانی مدارج طے کر رہے ہیں۔