صارف:ابو محمد دلشاد بن خورشید/تختہ مشق

وراثت کا آسان طریقہ

کسی شخص کے وصال کے بعد اس کی میراث کو اس کے وراثا میں تقسیم کرنا وراثت کہلاتا ہے

مورث کے وصال کے بعد سب سے پہلے مورث کے مال میں سے قرض ادا کیا جائے گا

پھر میت نے اگر وصیت کی ہو تو وصیت کو 3\1 مال میں سے پورا کیا جائے گا

پھر جو مال باقی ہوں اس کو ورثاء میں تقسیم کیا جائےگا

مال وراثت کو تقسیم کرنے سے پہلے اہم باتیں

1 . قاتل مقتول کا وراث نہیں ہوسکتا

2 . کافر مسلمان کا وراث نہیں ہوسکتا

3 . مورث کے وراثاء کا موجود ہونا اگر کوئی وارث میت سے پہلے وصال کر جائے تو اس کا وراثت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا

وراثاء میں سب سے زیادہ وراثت کا حق دار وہ ہوتا ہے جو میت کے زیادہ قریب ہوتا ہیں

سب سے پہلے ذوی الفروض میں وراثت کو تقسیم کیا جائے گا

ذوی الفروض کی کل تعداد 12 ان میں چار مرد اور آٹھ عورتیں شامل ہیں ان کی حصہ کی تفصیل ملاحظہ فرمائی

  1. باپ ۔ 6\1
  2. داد ۔ 6\1 جب باپ موجود نہ ہو
  3. ماں شریک بھائی 6\1 اور اگر ایک سے زیادہ ہوں تو 3\1 حصہ ملتا ہے نوٹ ۔جب میت کی اولاد اور اس کے باپ داد میں سے کوئی موجود نہ ہوں تو ماں شریک بھائی کو حصہ ملے گا
  4. شوہر ۔ 4\1 اور اگر اولاد نہ ہوں تو پھر شوہر کو 2\1 ملے گا
  5. دادی ۔ 6\1 نانی 6\1
  6. ماں ۔ 6\1 اور اگر میت کی اولاد بھی نہ ہو اور میت کے دو یا دو سے زیادہ بہن بھائی بھی نہ ہوں تو ماں کو وراثت میں 3\1 ملے گا
  7. بیوی ۔ 8\1 اگر میت کی اولاد نہ ہوں تو بیوی کو ،4\1 ملے گا
  8. بیٹی ۔ جب مورث کی فقط ایک بی بیٹی ہوں تو بیٹی کو 2\1 ملے گا اور اگر دو یا دو سے زیادہ ہوں تو 3\2 ان کے درمیان تقسیم کیا جائے گا
  9. پوتی ۔ جب میت کی بیٹی نہ ہو تو پوتی کو 2\1 ملے گا اگر دو سے زیادہ ہو تو ان پوتیوں کو 3\2 ان کے درمیاں تقسیم کیا جائے گا اور اگر میت کی فقط ایک بیٹی ہوں تو پوتی کو 1\6 ملے گا
  10. حقیقی بہن ۔ جب میت کی اولاد بھی نہ ہو باپ داد بھی نہ ہو اور میت کا حقیقی بھائی موجود نہ ہوں فقط ایک بہن ہوں تو بہن کو 2\1 ملے گا اور اگر دو یا دوسے زیادہ ہوں تو 3\2 ملے گا
  11. باپ شریک بہن ۔ جب میت کی اولاد بھی نہ ہوں اور باپ داد بھی نہ ہوں اور حقیقی بہن بھی نہ ہو فقط میت کی ایک باپ شریک بہن ہو تو باپ شریک بہن کو 2\1 ملے گا اور اگر دو یا دو سے زیادہ ہوں تو 3\2 ملے گا اور اگر میت کی صرف ایک حقیقی بہن ہو تو باپ شریک بہن کو 6\1 ملے گا
  12. ماں شریک بہن ۔ اگر میت کی اولاد نہ ہوں اور ماں باپ بھی نہ ہوں تو فقط ایک ہو 6\1 اور اگر ایک سے زیادہ ہوں 3\1 برابر تقسیم کیا جائے گا