صارف:ایران افغانستان اور پاکستان کا سفر نامہ/تختہ مشق

ایران افغانستان اور پاکستان میں زیارات مقدسہ کا سفر نامہ - 2000ء ترمیم

ایران افغانستان اور پاکستان میں زیارات مقدسہ کا سفر نامہ - 2000ء شہر راولپنڈی ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے مصنف تصانیف کثیرہ (61 کتب) ، محقق ، مورخ اور زیارات مقدسہ کے سفر ناموں میں ایک نام افتخار احمد حافظ قادری کا بھی ھے جن کے اب تک بلاد اسلامیہ میں موجود اہم و مشہور مزارات مبارکہ اور ان بزرگوں کے احوال پر رنگین ونادر تصاویر کے ھمراہ سات سفر نامے شائع ھو چکے ھیں

یہ سفرنامہ 296 صفحات پر مشتمل اور سال 2000ء میں راولپنڈی سے شائع ھوا ھے۔ اس سفر نامہ میں 61 نادر رنگین تصاویر اور 28 عدد بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بھی موجود ہیں۔صفحہ نمبر 37 تا 156 پر سرزمین ایران کے اھم شہروں (کرمان ، شیراز ، قم ، رے ، تہران ، صومعہ سرا ، بسطام شریف، خرقان شریف، نیشاپور، مشہد مقدس، طوس ۔۔۔۔۔) میں موجود مشہور بزرگانِ دین کے احوال ان کے مزارات مبارکہ کے پرکیف تذکرے کے ساتھ آرٹ پیپر پر رنگین تصاویر بھی موجود ہیں۔ صفحہ نمبر 157 تا صفحہ نمبر 190 پر افغانستان کے اھم شہروں ( ھرات، قندھار،غزنی، کابل ۔۔۔) کے دینی اور تاریخی نوعیت کے مقامات   اولیائے کرام کے مزارات مبارکہ ان کے احوال کا ذکر خیر اور آرٹ پیپر پر رنگین ونادر تصاویر کا مجموعہ موجود ھے جو لائق دید ھیں۔

مصنف وسفرنامہ نگار افتخار احمد حافظ قادری کے دوسرے شائع ھونے والے سفر نامے ترمیم

سفر نامہ زیارات مصر-

سفر نامہ زیارات مراکش-

سفر نامہ عراق واردن-

سفر نامہ زیارات ازبکستان-

سفر نامہ زیارات ترکی-

سفر نامہ زیارات ایران-

سفر نامے کا پیش لفظ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوریہ قادریہ، بصیر پور ، اوکاڑہ نے تحریر فرمایا جبکہ اسپر تقریظ ڈاکٹر محمد حسین تمیمی الانصاری، سجادہ نشین آستانہ خواجہ فیض بخش چشتی نظامی للہ شریف، جہلم نے تحریر فرمائی اور سفر نامے کا تعارف یوسف علی چشتی مرحوم ( سابق اکاوئنٹ ای سی او ، تہران، ایران) نے کروایا جبکہ سفر نامے کا قطعہ تاریخ سال اشاعت عبد القیوم طارق سلطانپوری مرحوم نے رقم فرمایا۔

کتاب خوب ھے موضوع جسکا

تب    و   تابِ  مزارات   معظم

بیرونی روابط ترمیم

افتخار احمد حافظ قادری کا سفرنامہ ارکائیو پر پر

افتخار احمد حافظ قادری کا سفرنامہ  اسکربڈ پر

افتخار احمد حافظ قادری کا سفرنامہ گیوٹن برگ پر