کفر و شرک اہم کیوں (اللہ کی ذات، صفات اور عبادات میں)

پہلے لوگوں کی اکثریت مشرک تھی۔ 30 سورة الروم 42۔

بےشک شرک سب سے بڑا ظلم ہے۔ 31 سورۃ لقمان 13۔

کفر یا شرک کرنے والا بہت دور کا گمراہ ہے۔ 14 سورۃ ابراهيم 18، 4 سورہ النساء 116۔

ظلم (فسق، کفر، شرک) کرنے والوں سے اللہ محبت نہیں کرتا۔ 3 سورۃ آل عمران 57۔

شرک کرنے والوں پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے۔ 48 سورۃ الفتح 06۔

کافروں اور ظالموں (فاسق، کافر، مشرک) پر اللہ کی، سارے فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہے، وہ ہمیشہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے۔ 3 سورۃ آل عمران 86-88۔

شرک کرنے والوں کے تمام اعمال برباد ہیں۔ 6 سورۃ الانعام 88، 39 سورة الزمر 65۔

بےشک کفر کرنے والے اور شرک کرنے والے لوگ بدترین مخلوق ہیں۔ 98 سورۃ البينة 6۔

بےشک شرک کی توبہ اور اصلاح کئے بغیر مرنے والے کو اللہ کبھی معاف نہیں کریگا۔ 4 سورۃ النساء 116۔

کفر یا شرک کرنے والے ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔ 02 سورۃ البقرة 39، 64 سورۃ التغابن 10،، 98 سورة البينة 6۔