صارف:شادان خان/اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے یہ امید کرتے ہیں کہ آپ اپنا تعلق اردو ویکیپیڈیا سے جوڑ کر نئی نسل کے لیے ایک عظیم علمی شاہراہ ہموار کرنے میں مددگار و معاون ثابت ہونگے۔

میری رائے

ترمیم

ایک ایسے دور میں جب کہ اکثر وسائل اور ضروریات کی تکمیل انٹرنیٹ کی مرہون منت ہو چکی ہے، ہماری علمی تحقیق اور تشنگی کی سیرابی کا بھی ذریعہ انٹرنیٹ ہے۔ لیکن انٹرنیٹ پر بکھرے بے شمار تار (لنک) بغیر کسی حوالے اور سند کے ہونے کی وجہ سے علمی تشنگی کی سیرابی ایک مشکل کام تھا۔ لیکن اردو ویکیپیڈیا ایک آزاد دائرۃ المعارف کے سبب یہ کام بھی آسان ہو گیا اور علمی تشنگی کی سیرابی ممکن ہوئی۔

گوگل اور اردو ویکیپیڈیا

ترمیم

پہلے میں اپنے ہر سوال کا جواب گوگل سر سے پوچھتا تھا لیکن اب اردو ویکیپیڈیا کے اوراق صد رنگ میں بھی میرے خیالوں کی تصویر ابھر جاتی ہے اور میں اپنے سوال کا جواب اردو ویکیپیڈیا سے پوچھ لیتا ہوں۔ کبھی کبھی کوئی سوال میری طرف اس امید سے دیکھتا ہے کہ شاید میں اسے کسی طور سے کسی تشنہ لبِ علم کی سیرابی کے قابل بنا دونگا اور پھر میں معرفت و قدرت کے بقدر اس کی کوشش بھی کرتا ہوں۔

ایک درخواست

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا ایک آزاد دائرۂ معارف ہے۔ اس میں ہر فرد اپنی معرفت اور توفیق کے بقدر با حوالہ علمی مواد شامل کر سکتا ہے اور نسل نو کے ایک علمی شاہراہ فراہم کر سکتا ہے۔ تو آئیے۔ ہم اور آپ اردو ویکیپیڈیا کے مخلصین افراد کے لیے مددگار و معاون بن کر ایک عظیم راہ ہموار کریں۔

خدمت، حفاظت اور اشاعت

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا کا فائدہ پہلے دن سے شروع ہو کر، کبھی نہ ختم ہونے والی ابدی زندگی کے آخری روز تک مل سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ ہم تعمیری کام کریں۔ اردو ویکیپیڈیا کے تعلق جوڑ کر، ہم اپنی زبان، اپنے ادب، اپنی تہذیب، اپنے اسلاف، اپنی تعلیم اور اپنے دین کی خدمت، حفاظت اور اشاعت کر سکتے ہیں۔

ضروریات

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا ہماری روز مرہ کی ضرورت ہے۔ اسی طرح اردو ویکیپیڈیا کو ہر روز ہماری ضرورت ہے۔ ہم جو کچھ اس میں شامل کریں گے وہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو ملے گا۔

شکریہ

ترمیم

شکریہ کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا۔ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آپ اس سے اپنا تعلق جوڑ کر مزید شکریہ کا موقع دیں گے۔