صارف:صارف: ترویج اردو/وثق 1


پاکِستانی‌وِیکی‌پِیڈیاصارِف
Pakistani Wikipedian

______________________________

______________________________
اِسلامی‌جمہورِیہ پاکِستان
Islamic Republic of Pakistan

ترویج اردو

ترمیم

اردو ایک مہذب زبان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے خطے میں بولی جانے والی زبان ہے۔ دنیا میں اس وقت دیگر کئی زبانیں اپنا وجود کھوچکی ہیں اور کچھ زبانیں اپنا رسم الخط کھو چکی ہیں۔۔۔ ترکی کے لوگ کسی وقت دنیا کے ایک بڑے حصے پر راج کر چکے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ترکی زبان بولنے والے اپنا اصلی رسم الخط بھول کر انگریزی رسم الخط اپنا چکے ہیں۔۔۔ ترکی زبان کا رسم الخط عربی تھا مگر اس کے بولنے والوں نے اسے انگریزی میں لکھ لکھ کر اس کا رسم الخط عربی سے انگریزی بنا دیا ہے۔۔ صرف یہ کام ترکی زبان سے ہی نہیں بلکہ انڈونیشا کی انڈو نیشین زبان سے بھی ہوا کہ وہ اپنا اصل رسم الخط کھو کر انگریزی رسم الخط کی محتاج ہو چکی ہے۔

ہائے اردو

ترمیم

آج کل کچھ ایسا ہی حال اردو زبان کے ساتھ بھی ہو رہا ہے جہاں  اردوموبائل ایس ایم ایس اردو رسم الخط کی بجائے انگریزی میں کیے جاتے ہیں اور آپس میں  تمام اردو مواصلات بھی انگریزی رسم الخط میں کیے جارہے ہیں اگر یہی حال اردو سے جاری رہا تو آئندہ نسل اردو رسم الخط بھول جائے گی اور یہ چیز کسی زبان کے ناپید ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔ اس لیے میری گزارش ہے کہ اردو کی ترویج کے لیے اردو رسم الخط کو نہیں بھولنا چاہیے جس کا سب سے بڑا ذریعہ اس وقت کتب و اخبار اور کمپوزنگ کے بعد اردو ویکی پیڈیا ہے۔