درج ذیل مضمون اس کتابچہ کا ترجمہ ہے جو ویکیپیڈیا کے تعلیمی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

صفحہ 1

ترمیم

ویکیپیڈیا کا جائزہ:

ارتقا اور مضامین کے معیارکا معائنہ

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن  

صفحہ 2

ترمیم

ویکیپیڈیا کا زمینی کرہ

یہ سینکڑوں زبانوں میں موجود ہے۔ دوسرے روایتی دائرۃ المعارف کے برعکس ویکیپیڈیا کے صارفین کو اس میں ترمیم و تدوین کی عام اجازت ہوتی ہے۔ کوئی بھی شخص مضامین لکھ کر یا پہلے سے موجود مضامین میں ترمیم کر کے اپنا حصہ ڈال سکتا ہے، جس کی وجہ سے مضامین کا معیار بلند ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ جیسے صارفین کے لیے یہ بات اہم ہے کہ آپ مضمون کا جائزہ لے کر اس کے معیار کا تعین کر سکیں۔

تصویر

ویکیپیڈیا کیا ہے؟

ویکیپیڈیا کوئی بنیادی ماخذ مثلاً براہ راست انٹرویو نہیں اور نہ ہی ثانوی ماخذ ہے جیسا کہ تدریسی مقالہ یا اخبار۔ بلکہ ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے۔ اس میں بنیادی اور ثانوی ماخذوں سے لی گئی معلومات کو مضامین کی شکل میں جمع کر کے ایک اجمالی خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔ دیگر دائرۃ المعارف کی مانند ویکیپیڈیا کو ایک اچھا نقطہ آغاز سمجھنا چاہیے۔ یہاں سے آپ کو کسی بھی موضوع پر عمومی معلومات مل سکتی ہیں اور اعلیٰ درجے کے بنیادی اور ثانوی ماخذ تک رہنمائی بھی۔

ویکیپیڈیا آپ کے لیے:

• موضوع کا اجمالی جائزہ پیش کر سکتا ہے

• متعلقہ موضوع پر موجود بہترین کتابوں اور ماخذ و مراجع کی جانب رہنمائی کر سکتا ہے، اور

• متعلقہ موضوعات کی تلاش میں مدد کر سکتا ہے

ویکیپیڈیا کے مضامین کیسے بنتے ہیں؟

عام طور پر ویکیپیڈیا کا مضمون سارے کا سارا ایک وقت میں نہیں بنتا۔ متعدد صارفین کی جانب سے مضامین میں ہونے والی مختلف ترمیمیں ان مضامین کو بڑا اور بہتر بناتی ہیں، ایک بڑے اور معلومات سے پُر مضمون کے پیچھے متعدد افراد کا باہمی تعاون ہوتا ہے۔ ایک صارف مضمون کا آغاز کرتا ہے، دوسرا اس میں اضافہ کرتا ہے اور تیسرا شاید اس کو عام فہم بنا دے۔ نیز یہاں کوئی ایک شخص مضمون کا ‘مالک‘ نہیں بن سکتا، بہت سارے افراد مل جُل کر مضامین کا خیال رکھتے ہیں اور انہیں اپنا وقت دیتے ہیں۔

ویکیپیڈیا تاریخ کا سب سے بڑا دائرۃ المعارف سمجھا جاتا ہے۔

صفحہ3

ترمیم

ویکیپیڈیا کے مضمون کے ارتقا کا جائزہ لینا

تصویر

آپ کسی بھی مضمون کے ارتقا کا جائزہ لینے کے لیے اس صفحے کے اوپر بائیں جانب ‘تاریخچہ‘ کے ربط کو کھول سکتے ہیں۔ اس مضمون کے تمام تر پرانے نسخے یہاں مل جائیں گے۔

تصویر

تاریخچہ کےصفحے پر ہر سطر میں مضمون کے ایک نسخے کو دکھایا جاتا ہے۔ مطلوبہ تاریخ پر کلک کر کے آپ اس نسخے کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نسخے کے تدوین کار کا نام بھی ساتھ لکھا ہوتا ہے۔

تصویر

اس کے علاوہ مطلوبہ نسخوں کے ساتھ موجود گول بٹنوں کی مدد سے آپ مضمون کے دو نسخوں کو چن کر ان کا تقابلی جائزہ لینے کے لیے ‘منتخب متن کا موازنہ‘ پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو دو کالم دکھائی دیں گے: دائیں جانب والا پرانا نسخہ اور دائیں جانب والا جدید تر ہوگا۔ ہر فرق کو جلی کر کے دکھایا جائے گا۔ آپ اس خاصیت کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں کہ مضمون کے دونوں نسخوں میں کیا کمی بیشی کی گئی۔  

صفحہ4

ترمیم

صارفین کیسے ویکیپیڈیا کو بہتر بنا سکتے ہیں

زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ ویکپیڈیا کے مضامین محض دائرۃ المعارف کے مضامین ہیں، مگر پسِ پردہ بہت زیادہ کام ہو رہے ہوتے ہیں: ویکیپیڈیا پر ہونے والی لگ بھگ نصف تداوین کا تعلق مضامین سے ہٹ کر دیگر صفحات سے ہوتا ہے۔ صارفین آپس میں مضامین کے ارتقا، ان کے ماخذ کے معیار اور اداراتی پالیسیوں سے متعلق بات چیت کرتے ہیں۔ اگر آپ کو علم ہو کہ یہ بات چیت کہاں ہوتی ہے تو سب کے لیے دسیتاب ہوتی ہے تاکہ مضامین کی طرح ان پر بھی تنقیدی نظر ڈالی جا سکے۔

ہر مضمون کا اپنا ‘تبادلہ خیال‘ ہوتا ہے۔ یہ ‘تبادلہ خیال‘ ہر صفحے کے اوپر موجود ہوتا ہے۔ اس پر کلک کریں اور آپ کو دکھائی دے گا کہ اس مضمون کی تیاری میں کتنی محنت کی گئی ہے۔ کئی سوالات جو آپ کے ذہن میں ابھریں، شاید ان پر پہلے ہی یہاں بات کی جا چکی ہو۔ اگر آپ کو کسی مضمون کے معیار پر شبہ ہو اور آپ اسے بہتر نہ بنا سکتے ہوں تو آپ ‘تبادلہ خیال‘ صفحے پر اپنے سوال درج کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر سوالات کا جواب چند دن میں مل جاتا ہے، تاہم اگر آپ کے سوال کا جواب ایک ہفتے کے اندر نہ ملے تو مضمون کے متعلقہ صارف سے براہ راست رابطہ کرنا بہتر رہے گا یا پھر زیادہ عمومی مباحثہ گاہ میں بات کی جا سکتی ہے۔ ‘تاریخچہ‘ پر کلک کر کے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس صارف نے اس مضمون میں زیادہ تبدیلیاں کی ہیں اور ان کے نام پر کلک کر کے آپ ان کے ذاتی ‘تبادلہ خیال‘ پر جا سکتے ہیں۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ صارف سے براہ راست سوال پوچھ سکتے ہیں۔

مضمون کے معیار کا جائزہ

ویکیپیڈیا کے مضامین کا معیار بہت فرق ہو سکتا ہے، بہت سارے مضامین بہت اچھے ہوں گے تو بعض میں زیادہ گہرائی یا فصاحت نہیں ہوگی، بعض مضامین جانبدار ہوں گے تو بعض پر درج معلومات متروک ہو چکی ہوں گی۔ انگریزی زبان کے ویکیپیڈیا پر رسمی طریقہ کار دیا گیا ہے کہ کیسے بہترین مضامین کو ‘اچھے مضامین‘ اور ‘منتخب مضامین‘ کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے مگر سائٹ پر زیادہ تر مضامین چاہے وہ بہت ہی اچھے کیوں نہ ہوں، کو یہ امتیاز نہیں مل پاتا۔

سو، کسی مضمون کے عمومی معیار کا جائزہ آپ کیسے لے سکتے ہیں؟

اس کے دو طریقے ہیں:

• معیاری مضمون کے عناصر کا جائزہ لیں

• غیر معیاری علامات کا جائزہ لیں  

صفحہ5

ترمیم

معیاری مضمون کے عناصر

عام طور پر معیاری مضمون کے پانچ عناصر ہوتے ہیں:

• دیباچۂ مضمون، جو مضمون کا عام فہم انداز میں جائزہ پیش کرتا ہے

• واضح بناوٹ

• متوازن اہمیت

• غیر جانبدارانہ متن

• قابلِ بھروسا ماخذ

دیباچۂ مضمون قابلِ فہم انداز میں لکھا گیا ہے اور مضمون کے اہم نکات کا خلاصہ بیان کرتا ہے۔ کسی شخصیت کے بارے لکھے گئے مضمون کے بارے بہتر ہے کہ پہلے یہ بتایا جائے کہ وہ شخص کیوں مشہور ہے اور کہاں قیام پذیر رہا مگر زیادہ تفاصیل جیسا کہ اس کا بچپن کہاں گزرا، کے بارے یہاں بات کرنے کی بجائے اسے متعلقہ عنوان میں بیان کیا جائے۔

ساخت یا بناوٹ واضح ہے۔ مضمون کو کئی عنوانات اور ذیلی سرخیوں میں تقسیم کرنے کے علاوہ تصاویر اور اشکال کو بھی مناسب جگہوں پر پیش کرنے کے علاوہ اختتام پر ضمیمے اور حاشیے بھی درج کیے گئے ہوں۔ زیادہ تر مضامین میں متن ترتیبِ نزولی یا مضمون کی شکل میں لکھا ہوتا ہے۔

مضمون کے مختلف حصوں پر متوازن انداز سے معلومات پیش کی گئی ہیں۔ ایک حصہ سارے مضمون پر نہ چھایا ہوا ہو اور تمام اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہو۔ مثال کے طور پر بلی کی کسی قسم پر لکھے گئے مضمون میں اس کے مزاج پر تو طویل معلومات ہوں مگر اس کی جسمانی خصوصیات کو نظرانداز کر دیا جائے تو یہ مضمون متوازن نہیں کہلائے گا۔

مضمون کو غیر جانبدارانہ انداز میں لکھا گیا ہے۔ مضامین لکھتے ہوئے جانبداری سے گریز لازمی ہے اور جہاں محققین کے نظریات منقسم ہوں، وہاں مختلف نظریات کو یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔ مثبت اور منفی، دونوں عناصر لکھے جانے چاہیئں اور ان کے ماخذ قابلِ اعتبار ہونے کی مناسبت سے انہیں اہمیت دی جائے۔ اچھے مضامین حقائق پر زور دیتے اور غیر جانبدارانہ زبان میں لکھے جاتے ہیں۔ مضامین کسی طور بھی ترغیب دینے والے نہ ہوں بلکہ انہیں دائرۃ المعارف کا مضمون ہونا چاہیے۔

قابلِ تصدیق ماخذ کا حوالہ دیا جانا اہم ہے۔ اچھے مضامین میں بہت سارے حاشیے ہوتے ہیں۔ اگر مضمون میں بہت سارے مشہور جریدوں کا حوالہ دیا گیا ہو تو غالب امکان ہے کہ آپ اچھے معیار والا مضمون پڑھ رہے ہیں۔ چاند سے متعلق مضمون میں ناسا کی ویب سائٹ کے حوالہ جات ہونے چاہیئں نہ کہ شوقیہ کسی فلکیات دان کے بلاگ کا حوالہ۔  

صفحہ6

ترمیم

خراب معیار کی علامات

مضمون کے اوپر تنبیہی جھنڈا لہرا رہا ہے۔ زیادہ تر تنبیہی جھنڈے محض معلومات یا درخواست سے متعلق ہوتے ہیں، جیسا کہ انتہائی مختصر مضمون کو توسیع دینے کی درخواست۔ تاہم تنبیہی جھنڈا مضمون کی غیرجانبداری کے عدم تصفیے کی جانب بھی اشارہ کر سکتا ہے یا مضمون کے ماخذ کے معیار یا ان کی غیرجانبداری کے بارے بھی۔

مضمون کے پیش لفظ میں زبان کے کئی مسائل پائے جاتے ہیں۔ پیش لفظ کے مسائل عموماً ظاہر کرتے ہیں کہ پورے مضمون میں مسائل ہوں گے۔ انتہائی مختصر پیش لفظ کا مطلب ہے کہ یہ مضمون مختلف ٹکڑوں میں لکھا گیا ہے اور اس پر بحیثیتِ مجموعی توجہ نہیں دی گئی۔

متن میں گمنام حوالے اور توصیفی بیان موجو دہیں جو غیر جانبدار نہیں اور انہیں ہٹانا چاہیے۔ مثال کے طور پر یہ کہنے کی بجائے کہ: ‘وہ بہترین گلوکار تھی،‘ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ: ‘اس کے 14 گانے پہلے نمبر پر آئے جو کسی اور گلوکار سے زیادہ ہیں۔‘

مضمون میں ‘چند‘، ‘اکثر‘ یا نامعلوم گروہوں کا ذکر ہو۔ یہ بیانات بہت عمومی ہیں اور ان کی جگہ حقائق لکھے جانے چاہیئں۔

فہرست میں سے کئی عنوانات غائب ہوں۔ مثلاً کسی انسان کی سوانح حیات پر لکھتے ہوئے اگر اس کی عمر کا ایک پورا دور غائب ہو تو ظاہر ہے کہ کئی اہم باتیں رہ گئی ہوں گی۔

بعض حصے اپنی اہمیت کے برخلاف بہت زیادہ طویل ہو گئے ہیں۔ مثال کے طور پرایک کمپنی کے بارے کسی مختصر مضمون میں ‘تنقید‘ کا بہت بڑا حصہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ مضمون اس کمپنی کے خلاف لکھا گیا ہے۔

مضمون میں بہت کم حوالہ جات موجود ہیں یا زیادہ تر حصہ بغیر کسی حاشیے کے لکھا گیا ہے۔ اگر مضمون میں بہت کم حوالہ جات ہوں تو ہو سکتا ہے کہ اس مضمون میں ادھوری معلومات ہوں۔

‘تبادلہ خیال‘ کا صفحہ دھمکی آمیز گفتگو سے لبریز ہو۔ اگر مضمون پر کام کرنے والے صارفین کی آراء میں واضح تضاد ہو تو مضمون کسی سمت جانبدار ہوگا یا ہو سکتا ہے کہ متنازع موضوع پر بہت زیادہ مواد ہوگا اور نسبتاً کم متنازع امور پر کم توجہ دی گئی ہوگی۔  

صفحہ7

ترمیم

اگر مضمون کا معیار پست ہو تو کیا کریں؟

اگر آپ کے پاس وقت یا معلومات ہوں تو مسائل کو خود درست کرنے کےلیے ‘تدوین‘ پر کلک کریں جو ہر صفحے کے اوپر موجود ہوتا ہے۔

۱۔ دیکھیں کہ یہ مسئلہ عارضی ہے جیسا کہ بعض افراد اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے ناپسندیدہ قطعہ حذف کرنا چاہ رہے ہوں۔ ‘تاریخچہ‘ پرکلک کر کے آپ پچھلی چند تدوین کو دیکھ سکتے ہیں۔

۲۔ اگر پچھلی تدوین میں مسئلہ ہے تو آپ اسے رد کر کے فوری تدارک کر سکتے ہیں۔ اگر مسئلہ کچھ عرصے سے چل رہا ہے اور آپ کے پاس اس بارے درست معلومات ہوں تو ‘تبادلہ خیال‘ پر تبصرہ کریں اور مسئلہ کی نشاندہی کر دیں۔

۳۔ اگر مسئلہ سنگین نوعیت کا ہے جیسا کہ کسی زندہ انسان پر کیچڑ اچھالا گیا ہو تو متعلقہ حصہ کاٹ دیں۔ تاہم اپنی جانبداری کے بارے بھی محتاط رہیں، خصوصاً اگر متعلقہ مضمون آپ کے، آپ کی قوم یا آپ کے ادارے کے بارےمیں ہو۔ مضامین کے تنقیدی حصے عموماً مناسب ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ مناسب حوالہ جات بھی لکھے ہوتے ہیں۔ حذف شدگی کے بارے ‘تبادلہ خیال‘ پر وضاحت لکھنا بہتر رہے گا۔

غیر معیاری مضمون کو بہتر بنانے کے حوالے سے مزید معلومات کی خاطر ‘تلاش‘ کے خانے میں Wikipedia:Writing لکھیں۔  

صفحہ8

ترمیم

کیا آپ ویکیپیڈیا کی درستی پر بھروسا کر سکتے ہیں؟

اعتبار بہت اہم ہے۔ بہت سارے لوگوں کے لیے ویکپیڈیا کا استعمال کم و بیش معیار کا درجہ اختیار کر چکا ہے مگر آپ کو یہ کیسے یقین ہو کہ متعلقہ معلومات معیاری ہیں؟

ویکیپیڈیا کا جائزہ: مضامین کی بہتری اور معیار کا جائزہ لینا ایک رہنما کتابچہ ہے جس میں ویکیپیڈیا سے فائدہ اٹھانے کے بارے زیادہ تر معلومات دی گئی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://bookshelf.wikimedia.org 10 فیصد صارفین کے استعمال کے بعد قابلِ استعمال بنایا گیا اور کلورین سے پاک اور قابلِ تجدید توانائی سے یہ بنایا گیا ہے

جب تک اس کے برعکس نہ بتایا جائے، ویکیمیڈیا کامنز پر موجود تمام تر تصاویر CC BY-SA اجازت نامےیا عوامی ملکیت میں ہوتی ہیں۔ یہاں موجود تمام تر مواد Creative Commons Attribution-ShareAlike License v.3.0 (http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:CC-BY-SA) یا اس کےجدید ترین نسخے کے تحت پیش کیا جاتا ہے۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور کسی بھی دوسرے ادارے کے تجارتی نشان اور لوگو ان اجازت ناموں کے تحت نہیں آتے۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، ویکیپیڈیا، ویکیمیڈیا کامنز، میڈیا ویکی، ویکشنری، ویکی بکس، ویکی ڈیٹا، ویکی سورس، ویکی نیوز، ویکی کوٹ، ویکی ورسٹی ، ویکی وائیج، ویکی سپیشیز اور میٹا– ویکی ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تجارتی نشان رجسٹر ہو چکے ہیں یا رجسٹر ہونے کے منتظر ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہمارے ٹریڈ مارک پالیسی کے صفحے کا مطالعہ کیجیے:

http://wikimediafoundation.org/wiki/Trademark_Policy.

ہماری لائسنسگ پالیسی یا ٹریڈ مارک پالیسی کے بارے سوالات کے لیے ہمیں ای میل کیجیے:

legal@wikimedia.org