نوبل انعام یافتہ ایشیائی شخصیات

نوبل انعام ایک سالانہ بین الاقوامی انعام ہے جو 1901 میں  پہلی بار طبیعات، کیمیا، فعلیات یا   ادویات، ادب اور امن کے متعلق کارکردگیوں   پر نوازا گیا۔ معاشیات میں ایک متعلقہ انعام 1969 سے دیا جاتا رہا ہے۔ نوبل انعام آٹھ سو سے زائد لوگوں کو دیا جا چکا ہے۔

ایشیائی شخصیات  سبھی چھے اقسام کے وصول کنندگان میں سے رہی ہیں: طبیعات، کیمیا،  فعلیات یا ادویات، ادب ،  امن اور معاشیات۔ پہلے ایشیائی وصول کنندہ  رابندرناتھ ٹیگور کو 1913 میں ادب کے نوبل انعام  سے نوازا گیا۔  ایک ہی سال میں  سب سے زیادہ ایشیائی شخصیات کو نوبل انعام ملنے والا سال 2014 تھا، جب پانچ ایشیائی شخصیات انعام یافتہ ٹھہرائی گئیں۔ حال ہی میں ایک جاپانی سائنسدان تاسوکو ہونجو اور نادیہ مراد کو   سال 2018 کے نوبل انعام یافتہ ٹھہرایا گیا۔

اب تک نوبل انعام یافتہ ایشیائی شخصیات کی تعداد اکہتر ہے، جن میں ستائیس جاپانی، بارہ اسرائیلی اور دس چینی   شامل ہیں۔