کاشف روبہ املاء کی خودکار درستگی کے لیے مندرجہ ذیل فہرست استعمال کرتا ہے۔ اس فہرست میں ہر سطر ایک لفظ کے لیے ہے۔ کاما سے پہلے لفظ کے عموما استعمال ہونے والے غلط ہجے اور اس کے بعد درست ہجے دیے گئے ہیں۔ آپ بھی اس فہرست میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اضافے کے لیے ایک نئی سطر ذیل کے طریقہ سے شامل کر دیں:

غلط املا ، صحیح املا

سطر کے آغاز، کاما سے پہلے، کاما کے بعد اور سطر کے آخر میں آنے والے خلاء کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ سطر سے پہلے *، # یا : کے نشانات کو استعمال نہ کریں۔

فہرست میں کی جانے والی تبدیلیاں فوری طور پر نافذ ہو جاتی ہیں کیونکہ روبہ ہر بار یہ فہرست براہ راست پڑھتا ہے۔

اصل فہرست حیدر بھائی کے منصوبہ:لغت/لغت سے لی گئی۔

فہرست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وہ الفاظ جن پر تمام احباب کا اتفاق رائے ہے اور وہ الفاظ جو ابھی زیر بحث ہیں۔ زیر بحث الفاظ کے لیے دیکھیں: متنازع الفاظ۔ اگر کسی بھی ساتھی کو فہرست میں دیے گئے کسی لفظ کے درست ہجوں پر اعتراض ہو تو وہ اسے فہرست سے نکال کر متنازع الفاظ کی فہرست میں ڈال دیں۔

فہرست

ترمیم

ابتدائ، ابتدائی

اپ، آپ

ادمی، آدمی

ازادی، آزادی

اعتراز، اعتراض

انساف، انصاف

اھم، اہم

ایتراض، اعتراض

ایشیائ، ایشیائی

آذاد، آزاد

آو، آؤ

آھل، اہل

آئو، آؤ

براۓ، برائے

بیک اپ، بیک‌اپ

پاوں، پاؤں

پائوں، پاؤں

پجاب، پنجاب

ترکیبات، تراکیب

ترمیمات، ترامیم

تصنیفات، تصانیف

تصیح، تصحیح

تعالی، تعالٰی

تقریبا، تقریباً

تقریباَ، تقریباً

تقریبات، تقاریب

جاو، جاؤ

جائو، جاؤ

جولائ، جولائی

حاظر، حاضر

حصاب، حساب

دائرہء، دائرۂ

دریاۓ، دریائے

دستخت، دستخط

دیجئے، دیجیئے

ذمانہ، زمانہ

ذیادہ، زیادہ

راجستھان‏، راجھستان

زاکر، ذاکر

زائقہ، ذائقہ

زکر، ذکر

زوق، ذوق

زہن، ذہن

زیلی، ذیلی

سائینس، سائنس

سفحہ، صفحہ

سلسلہء، سلسلۂ

ششتہ، شستہ

صفحوں، صفحات

ضایع، ضائع

طبیعات، طبیعیات

علحدہ، علیحدہ

عموما، عموماً

غالبا، غالباً

فی الحال، فی‌الحال

فیالحال، فی‌الحال

قافیا، قافیہ

قاءم، قائم

قائدہ، قاعدہ

قایدہ، قاعدہ

گاوں، گاؤں

گائوں، گاؤں

گئ، گئی

لاھور، لاہور

لغتیں، لغات

لغط، لغت

لمبائ، لمبائی

مثلا، مثلاً

مجبورا، مجبوراً

مذھب، مذہب

مذید، مزید

مسلہ، مسئلہ

مسلۂ، مسئلہ

مسلئہ، مسئلہ

مطالق، متعلق

معہ، مع

منتحب، منتخب

مئ، مئی

نافظ، نافذ

ہوئ، ہوئی

ھم، ہم

ھیں، ہیں

ھے، ہے

یقینا، یقیناً

حلاک، ہلاک

Pakistan، پاکستان

متنازع الفاظ

ترمیم

اس قطعے میں دیے گئے الفاظ کو روبہ نظر انداز کر دیتا ہے۔ یہ وہ الفاظ ہیں جن پر فی الوقت بحث ہو رہی ہے اور احباب درست ہجوں کے سلسلے میں اب تک کسی اتفاق رائے پر نہیں پہنچے۔

کیلئے، کیلیے

کیلیۓ، کيليے

کیلۓ، کیلیے

کےلئے، کےلیے

کےلیۓ، کےليے

کےلۓ، کےلیے

کۓ، کیے

لئے، لیے

لیۓ، ليے

اقصی، اقصٰی

اعلی، اعلٰی

دیکھئے، دیکھیے