سانچہ:بارکوڈ Bar Code بارکوڈ انسانوں کی جانب سے فرض کردہ ایسی لکیروں یا اشکال کا نام ہے جنہیں لیزر یا کیمرہ کی مدد سے پڑھا جا سکے۔

Bar Code label

آپ نے مختلف مصنوعات پر ایسی لکیریں یا اشکال دیکھی ہونگی. انہیں بارکوڈ کہتے ہیں. یہ بارکوڈ دراصل ایک کمپیوٹر کوڈ کے ذریعے بنائی جاتی ہیں. لیکن اب یہ کام بہت آسان ہو چکا ہے. بارکوڈ بنانے کے لئے Barcode generator سوفٹ وئرز بن چکے ہیں. جو فری میں انٹرنیٹ پر میسر ہیں. آپ ایک ساتھ سیکڑوں بارکوڈز بنا سکتے ہیں. یہ بارکوڈ دراصل آپ کی پراڈکٹ کو ایک فرضی نام دیتا ہے. پھر آپ کمپیوٹر میں کوئی بھی انونٹوری سوفٹ وئر انسٹال کر کے اپنی پراڈکٹ کی تمام تفصیلات (قیمت خرید، خرچہ، موجودہ قیمت، جس سے خریدا گیا وغیرہ) اس سوفٹ وئر میں ڈال دیں گے. جب گاہک آپ کی دوکان سے بہت سی اشیاء خریدے گا تو آپ بارکوڈ سکینر (اس مشین کا تعارف آگے آئے گا) سے بارکوڈ پر لیزر ڈالیں گے تو آپ کا سوفٹ وئر اس پراڈکٹ کی تمام تفصیلات سامنے لا دیگا. یہاں یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ ان لکیروں میں آپ کی پروڈکٹ سے متعلق کوئی معلومات محفوظ نہیں ہوتی. بلکہ پراڈکٹ کی معلومات اس سوفٹ میں آپ خود محفوظ کرتے ہیں جو آپ انونٹوری سسٹم چلانے کے لئے استعمال کر ہے ہیں. یہ لکیریں محض آپ کی پروڈکٹ کا ایک فرضی نام ہے جسے لیزر یا کیمرہ پڑھ سکتا ہے.