حلمہ نگاری
میموگرافی ، چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے چھاتی کا معائنہ کرنے والا کم نوعیت کا ایکسرے ہے۔ [1] یہ ان لوگوں کا کیا جا تا ہے، جن میں علامات موجود ہوں یا جن کو اس جانچ کی ضرورت ہو۔ [1] اس کا مقصد ابتدائی مرحلے میں کینسر کا پتہ لگانا ہے، اس امید کے ساتھ کہ جلد علاج سے نتائج بہتر ہوں گے۔ [1] متعلقہ نتائج میں گانٹھ اور کیلشیم کے مضر ذخائر شامل ہیں۔ [1] اگر خدشات موجود ہوں تو مزید معلومات کے لیے طبی امیجنگ یا بایپسی کی جاتی ہے۔ [1]
میموگرافی | |
---|---|
ایک خاتون میمو گرام کراتے ہوئے
| |
درجہ بندی اور بیرونی وسائل | |
آئی سی ڈی9 سی ایم | 87.37 |
میش آئی ڈی | |
میڈلائن پلس | |
درستی - ترمیم | |
2016 میں یو ایس پریوینٹیو سروسز ٹاسک فورس (یو ایس پی ایس ٹی ایف) نے 50 سے 74 سال کی عمر کی خواتین کے لیے ہر دوسال بعد میموگرافی کی سفارش کی تھی [2] امریکن کالج آف ریڈیولاجی 40 سال کی عمر سے سالانہ اسکریننگ تجویز کرتی ہے جبکہ امریکن کینسر سوسائٹی 45 سال کی عمر سے سالانہ اور 55 سال کی عمر میں ہر دو سال کے بعد کرنے کی تجویز کرتی ہے [3] [4] [5] کینیڈین ٹاسک فورس 50 سے 74 سال کی عمر کے درمیان ہر 2 سے 3 سال بعد میموگرافی کی سفارش کرتی ہے جبکہ یورپی کمیشن 50 سے 69 سال کی عمر کے درمیان اس کی سفارش کرتا ہے [6] [7]
اس میں جو خطرات شامل کیے جا سکتے ہیں ان میں، زیادہ تشخیص، اضطراب ، غیر ضروری سرجری اور تابکاری سے متاثرہ چھاتی کے کینسر میں تھوڑا سا اضافہ شامل ہیں۔ [2] ٹیسٹ کے نتائج میں غلطی ہونے کی صورت میں کینسرکا امکان نظر انداز بھی ہو سکتا ہے۔ [2] 2012 سے ہی یونیورسل اسکریننگ کی ضرورت پر سوال اٹھتے رہے ہیں، 2013 میں کوچران (تنظیم ) کو اپنی بے ترتیب آزمائشوں کے نتیجے میں کینسر کی کل اموات یا چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات پر اسکریننگ کا کوئی اثر نہیں ملا۔ [8] ۔ [9] ریاستہائے متحدہ میں کم از کم 39 ملین سالانہ یہ ٹسٹ کیے جاتے ہیں۔ [10] ریاستہائے متحدہ میں اس ٹسٹ کی قیمت تقریباً 100 USD فی جانچ ہے - [11]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ "Mammograms | Office on Women's Health"۔ www.womenshealth.gov۔ 2022-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-01
- ^ ا ب پ "Recommendation: Breast Cancer: Screening | United States Preventive Services Taskforce"۔ www.uspreventiveservicestaskforce.org۔ 2022-07-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-01
- ↑ Monticciolo, Debra L.; Malak, Sharp F.; Friedewald, Sarah M.; Eby, Peter R.; Newell, Mary S.; Moy, Linda; Destounis, Stamatia; Leung, Jessica W.T.; Hendrick, R. Edward; Smetherman, Dana (September 2021).
- ↑ "ACS Breast Cancer Screening Guidelines". www.cancer.org (انگریزی میں). Archived from the original on 2022-04-09. Retrieved 2022-08-01.
- ↑ "New American Cancer Society Breast Cancer Screening Guidelines Recommend Mammograms Start at 45"۔ www.breastcancer.org۔ 2022-04-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-01
- ↑ "Canadian Task Force on Preventive Health Care | Breast Cancer—Patient FAQ"۔ canadiantaskforce.ca۔ 2021-07-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-01
- ↑ Peintinger, Florentia (2019)
- ↑ Gøtzsche PC, Jørgensen KJ (June 2013)
- ↑ "Mammography-leaflet; Screening for breast cancer with mammography" (PDF)۔ 2012-09-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-06-24
- ↑ Center for Devices and Radiological Health (1 جولائی 2022). "MQSA National Statistics". FDA (انگریزی میں). Archived from the original on 2022-07-14. Retrieved 2022-08-01.
- ↑ Robert Langreth. "Too Many Mammograms". Forbes (انگریزی میں). Archived from the original on 2022-08-02. Retrieved 2022-08-01.