اُردو وکیپیڈیا پر لکھے جانے والے مضامین ایک مخصوُص عمل سے گذرتے ہیں جسکی بنا پر مضامین کا انتخاب ہوتا ہے۔ چونکے اکثر لکھے گئے مضامین وکیپیڈیا کے معیار پر پورے نہیں اترتے، یہ وکیپیڈیا کے صارفین کا کم ہوتا ہے کے اُن مضامین کی نشان دہی کریں جو علی معیار کے مطابق لکھے گئے ہوں۔ اِس صفحے پر میں چند ایک ایسی باتوں کا ذِکر کرنا چاہتا ہوں جو کے ایک مُنتخب مضمون کو پہچاننے میں عام صارفین کی مدد کریگا۔ یہاں پر اِس کے ساتھ ساتھ کچھ عام فہم باتیں بھی درج ہونگی جو کہ صارفین کو ایک اچھا مضمون لکھنے میں مدد دیں گی۔

مضامین کا انتخاب کیوں ہوتا ہے؟ ترمیم

انگریزی وکیپیڈیا کے نقشہ قدم پے چلتے ہوے، اُردو وکیپیڈیا پر بھی زور و شور سے معیاری مضامین کی نشان دہی کا کم شروع ہوگیا ہے۔ مگر چُونکے یہ مُہِّم ایک شروعاتی مرحلے سے گزر رہی ہے اِسلئے یہ بات اہم ہو جاتی ہے کہ ہم کوشش کریں کہ اس انتخابی عمل کو ٹھیک بنیاد دیں۔ انگریزی وکیپیڈیا کے طرزِ عمل پر ایک مضمون کا انتخاب اِسلئے کیا جاتا ہے تا کہ اُس مضمون کو ایک معیاری مُواد کے طور پر استمعال کیا جا سکے۔ وہاں جو مضمون منتخب ہو جاتا ہے اُسے صفہِ اول پر ظاہر ہونے کا درجہ حاصل ہو جاتا ہے اور اِسکی نشان دہی دیگر زبانوں کی وکیپیڈیا پر بھی ایک ستارے کے ساتھ ہوتی ہے۔