صارف:Faismeen/ٹائیگر پیغام
آداب،
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی تائیگر ترمیمی منصوبہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال اردو ویکیپیڈیا کی شراکت غیر معمولی تھی اور ہم تیسرے درجہ پر رہے تھے جبکہ اردو ویکیپیڈیا کو مسابقہ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ بعد اس کی اطلاع ملی تھی۔ اردو ویکیپیڈیا کی جانب ٹائیگر ترمیمی دوڑ، 2018ء میں کل 29 صارفین نے شرکت کی تھی اور 694 نئے مضامین تخلیق کئے گئے تھے جبکہ 10195 صفحات میں توسیع کی گئی تھی۔ مکمل تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ امسال کا یہ مسابقہ (ٹائیگر ترمیمی دوڑ/2019ء) مزید دلچسپ ہونے جا رہا ہے کیونکہ اس میں کل 15 ویکیپیڈیائیں حصہ لے رہی ہیں اور ہر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے کوشاں ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے اپنی زبان کو سرفہرست کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ذیل میں ضروری روابط ملاحظہ فرمائیں‘
- ٹائیگر ترمیمی منصوبہ کا صفحہ
- میٹا پر صفحہ
- اپنی شراکت شامل کرنے کے لئے فاونٹین کا استعمال کریں
- فہرست موضوعات
آپ سے اس مسابقہ میں پرزور شرکت کی درخواست ہے۔ امید ہے کہ ہم سب مل کر اس مسابقہ میں اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لائیں گے۔ پیشگی شکریہ۔