صارف:Ravian388/گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور ایک پبلک جامعہ ہے جو کہ لاہور، پنجاب، پاکستان میں واقع ہے
یہ پاکستان کی قدیم جامعات میں سے ہےاور مسلم دنیامیں اعلٰی تعلیم کے قدیم اداروں میں سے ایک ہے۔ابتدائی طورپر یہ گورنمنٹ کالج ٰلاہور کے طور پر قائم ہوا ۔۲۰۰۲، میں حکومتِ پاکستان نےاسے جامعہ کا درجہ عطاکیا۔ اس کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنےکیلئے کالج کا لفظ عنوان کے ساتھ رہنے دیا گیا۔
جی سی یو انڈرگریجوایٹ،پوسٹ گریجوایٹ اور ڈاکٹری درجہ تک سائنس اور آرٹس میں داخلہ کی پیشکش کرتا ہے۔اس کے فزکس اور ریاضی کے شعبہ جات تحقیق اور ملکی ترقی میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔اس وقت جی سی یو کے ۲۹ تعلیمی شعبہ جات ہیں جن میں چار تحقیقی ادارے بھی شامل ہیں۔
جی سی یو نے۲۰۱۳، ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پا کستان کی طرف سے درمیانے درجے کی جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ جی سی یو ملک میں سب سے زیادہ گریجوایشن ریٹ کی حامل ہے۔جی سی یومیں پڑھنے والے طالب علم راوئینز کہلاتے ہیں ۔
[[زمرہ:پاکستان کی سرکاری جامعات]] [[زمرہ:لاہور کی جامعات و دانشگاہیں]] [[زمرہ:ضلع لاہور کی جامعات و دانشگاہیں]]