صارف:Suleman.pakistan/بریجٹ ڈریسکول کی موت (1)
Suleman.pakistan/بریجٹ ڈریسکول کی موت (1) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
پریکارڈ کے مطابق بریجٹ ڈریسکول وہ پہلی برطانوی شخصیت ہیں جو پیدل چلتے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئیں [1][2] ۔ موت کے وقت ان کی عمر 44 برس تھی۔وہ اپنی نوعمر بیٹی اور سہیلی الیزبتھ مرفی کے ہمراہ جارہی تھیں۔ وہ کرسٹل پیلس میں ڈولفن ٹیرس کو عبور کررہی تھیں۔ ان کی ٹکر اینگلو فرنچ موٹر کیرج کمپنی کی ملکیت ایک گاڑی سے ہوئی جس تجرباتی طور پر چلایا جاتا تھا۔ایک عینی شاہد کے مطابق گاڑی کی رفتار انتہائی تیز تھی۔
اگرچہ گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 8 میل یا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی لیکن اسے کم کرکے چار میل فی گھنٹہ کی رفتار پرچلایا جارہا تھا۔اسے آرتھرجیمز ایڈسل چلا رہے تھے۔ گاڑی میں سفر کرنے والے ایلس سٹینڈنگ نے الزام لگایا کہ آرتھر نے انجن میں تبدیلیاں کرکے اسے تیز رفتار بنایا تھا لیکن ایک اور ڈرائیور نے معانئے کے بعد بتایا کہ گاڑی کی انجن بیلٹ کی وجہ سے اسے 4.4 میل (7.2 کلومیٹر) فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر نہیں چلایا جاسکتا تھا۔ یہ حادثہ پارلیمان کی جانب سے نئے قانون کی منظوری کے بعد پیش آیا تھا جس کی رو سے کاروں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 14 میل (23 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے پہلے کاروں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 4 میل (دیہاتوں میں) اور 2 میل (شہری علاقوں میں) فی گھنٹہ تھی۔
جیوری نے اس معاملے کی چھ گھنٹے تک سماعت کی اور موت کے معائنہ کار پرسی موریسن نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا۔ رائل سوسائٹی روک تھام برائے حادثات کے مطابق 2010 تک برطانیہ میں سڑک کے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 550000 (پانچ لاکھ پچاس ہزار) تھی۔.
یہ بھی دیکھیں
ترمیم- میری وارڈ: کار کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی دنیا کی پہلی شخصیت
ہنری ایچ بلس: امریکہ میں کار کے حادثے میں ہونے والی پہلی موت
[[
ہارو آن ہلز]]: گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پہلے ڈرائیور
حوالہ جات
ترمیم- ↑
{{حوالہ خبر}}
: استشهاد فارغ! (معاونت) - ↑ Andrew McFarlane (17 اگست 2010)۔ "How the UK's first fatal car accident unfolded"۔ BBC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-27
[[زمرہ:1851ء کی پیدائشیں]] [[زمرہ:1896ء کی وفیات]] [[زمرہ:لندن کی شخصیات]]