صارف:Yasir Habib AAKUT/تختۂ مشق


سلیم شہزاد

ترمیم

محمدسلیم شہزاد، جو سہ زبانی شعروادب کی دُنیا میں سلیم شہزاد کےنام سے معروف ہیں،کا تعلق پاکستان سے ہے۔ وہ ایک ایسے درخشندہ آفتاب شاعر اور ادیب  ہیں جن کی بہ یک وقت تین زبانوں، اُردو،پنجابی اورسرائیکی زبان میں تصانیف منصۂ شہود پر آ چکی ہیں۔اُن کی شہرت ایک شاعر، ادیب،مترجم اور تاریخ دان کی ہے۔

سلیم شہزاد 15دسمبر 1957ء کو بہاولنگر میں پیداہوئے۔ایم اے (سیاسیات)،ایل ایل بی ہیں ۔سلیم شہزاد نے شاعری کا آغاز 1974ء میں کیا اور اُن کا خاص میدان نظم نگاری ہے۔ جب ہم عصر شعراء روایتی شاعری کی تقلید کر رہے تھے، انہوں نے نظم کو ایک نئی ہیئت سے متعارف کروایا جو اب ایک خاص اہمیت اختیار کر چکی ہے اور بڑے بڑے شعرا ءاُن کی تقلید کرتے نظر آتے ہیں۔اس طرح وہ حقیقی زندگی کی عکاسی کر کے معاشرے اور سماج کی ناانصافیوں کو جدید پیرائے میں بیان کرتے ہوئے شاعری کو اُس مقام پر لائےجہاں شاعری زندگی کے سامنے سوالات کا ایک نیا پنڈورا بکس کھولتی دکھائی دیتی ہے۔دونوں اصناف میں سلیم شہزاد کے سٹائل کی سب سے بڑی خوبی سرئیلزم اور طلسماتی حقیقت نگاری ہے۔شاعری میں اپنی وضع کردہ سپیسیہ نظم کی جدید ہیئت میں عمدہ مواد کے ساتھ جذبات کی ہم آہنگی سے موضوعات کی جزئیات کو ایک جامع وجود دیتے ہوئے تصویر گری کرتے ہیں جس کی نظیر اس سے قبل شاعری میں نہیں ملتی۔شاعری کے مانند اُن کی نثر کے موضوعات پربھی سماجی سیاسیات،انسانی حالت زارو نفسیات،وجودیت اور ملک و قوم پر دہشت گردی کے اثرات ہیں۔سلیم شہزاد کی اب تک منظر عام پر آنے والی کتب کی تعداددس  ہے۔سہ زبانی شاعری کےپانچ مجموعوں کے علاوہ سرائیکی زبان میں دو ناول بھی تحریر کیے جنہوں نے سرائیکی ناولوں کی ڈگر بدل کر رکھ دی۔عالمی وبا کرونا سے کئی برس قبل قلم بند ہونے والے یہ دونوں ناول گزشتہ برسوں اس وبا کے حوالے سے خوب زیرِ بحث رہے۔خاص طور پرناول”گھان“کے منظر نامے میں لوگوں کو ایک ایسی ہی وبا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے، گھروں میں محبوس ایک دوسرے سے ملنے سے گریزاں دکھایا گیاہے۔اُن کی کتب کے اُردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں بھی تراجم ہو چکے ہیں۔تاریخ پر ان کی کتاب”تاریخِ ضلع بہاولنگر- معدوم سے معلوم تک“ہے۔پنجابی اور سرائیکی سے اُردو اور اُردو سے سرائیکی اور پنجابی میں تراجم کیے۔

سلیم شہزاد نے ادب  وثقافت سے متعلق اَن گنت قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں حصہ لیااورپاکستانی مندوب کی حیثیت سے  بھارتی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔سلیم شہزاد پر متعددجامعات نے مقالات تحریر کروائے اور ملکی و غیر ملکی ریسرچ جرنلز میں ان کی تخلیقات پر تحقیقی مضامین شائع ہوئے۔ انہیں قبل ازیں بھی قومی  ادبی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

ادب ثقافت سے متعلق کم و بیش ساٹھ(60)قومی و بین الاقوامی ادبی کانفرنسوں میں حصہ لیا۔پاکستانی مندوب کی حیثیت سے  بھارتی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔اختصار کے پیشِ نظر محض تین کا احوال درج ہے:

·       ورلڈ پنجابی کانفرنس۔پٹیالہ۔بھارت۔(2004ء)

·       ورلڈ پنجابی کانفرس۔لاہور۔پاکستان۔(2005ء)

·       انٹر نیشنل پیس اینڈ صوفی ازم کانفرنس۔اسلام آباد۔پاکستان۔(2010ء)

تخلیقات

ترمیم

سلیم شہزاد کی اب تک منظر عام پر آنے والی  کتب کی تفصیل حسب ذیل ہے:

·      اُردو نظموں کے مجموعے

ترمیم

1۔         ”ماسوا“، 1998ء۔ ناشر:  تشکیل پبلشرز، کراچی۔

2۔          ”قسم ہے کفّارے کی“،2009ء ۔ ناشر: بک ہوم لاہور۔[1]

3۔         ’’کٹی پوروں سے بہتی نظمیں“،2021ء ۔ ناشران: استفسار پبلی کیشنز، جے پور، انڈیا۔ بک ہوم ،لاہور۔

·      پنجابی نظموں کے  مجموعے:

ترمیم

1۔         ”کاں بنیرے سُکن“،2005ء ۔ ناشر: سچیت کتاب گھر، لاہور۔

2۔         ”نندر بھجیاں نظماں“،2015ء ۔ ناشر: بک ہوم، لاہور۔2016ء۔ چیتنا پرکاشن، پنجابی بھاون، لدھیانہ (پنجاب)، انڈیا۔

·      سرائیکی نظموں کا مجموعہ:  

ترمیم

1۔         ”پیریں ٹردا شہر“،  2007ء ۔ ناشر: جھوک پبلشرز، ملتان۔

·      سرائیکی  ناول:   

ترمیم

1۔         ”گھان“،2012ء ۔ ناشر: جھوک پبلشرز، ملتان۔

2۔         ”پلوتا“،2017ء ۔ ناشر: ملتان انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اینڈ ریسرچ، ملتان

·      تراجم:  

ترمیم

1۔         ”منتخب سرائیکی افسانے“،2021ء، ناشر: اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد۔

دیگر:

ترمیم

1۔         ”نئے ادب کا معمار- انیس ناگی“،2007ء (شریک مرتب)،حسن پبلی کیشنز، لاہور۔

2۔         ”تاریخ ضلع بہاولنگر-معدوم سے معلوم تک“،2011ء۔ بک ہوم لاہور

ادبی اعزازات اور انعامات

ترمیم

ادبی ایوارڈز

ترمیم

·       مسعود کھدر پوش ایوارڈز۔2005ء اور 2015ء

·       سرائیکی شعری مجموعے”پیریں ٹردا شہر“ پرقومی ادبی ایوارڈ۔2007ء

·       سرائیکی ناول ”گھان“ پر قومی ادبی ایوارڈ۔ 2012ء

·       ستارۂ بہاولپور۔2017ء

·       شفقت تنویر مرزا ایوارڈ۔2017ء

·       تمغہ امتیاز۔ 2023 ء[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. بکس ریختہ۔ "قسم کفارے کی (ای بکس)"۔ ریختہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-23{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: url-status (link)
  2. روزنامہ جنگ (23 مارچ 2024)۔ "کن فنکاروں کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا؟"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-23{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: url-status (link)