صارف:Yethrosh/انعامی مقابلہ
اردو ویکیپیڈیا کے جانب سے مقابلہ جاتی انعامات کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ جو تفصیلات اس وقت تک طے ہوسکی ہیں، وہ ذیل میں درج ہیں:
- مقابلہ کا دورانیہ چار ماہ پر محیط ہوگا۔
- چونکہ اس وقت مقابلہ کا اعلان متعدد جگہوں پر کیا جائے گا اور نئے صارفین آئیں گے، تو انہیں ویکی ماحول اور طرز سے واقف ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ اس لیے اعلان کے دو ماہ بعد کی تاریخیں رکھی جائیں گی۔
- اس مقابلہ میں انعامات، رقوم( ڈالرز) کی شکل میں دیے جائیں گے۔
- اس انعام کی فنڈنگ فی الحال اردو ویکی کے صارفین ہی کریں گے۔
- چونکہ اردو ویکیپیڈیا میں مختلف ممالک سے صارفین آتے ہیں، اس لیے کسی مخصوص ملک کا کوئی میگزین یا رسالہ یا سرٹیفیکیٹ اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے جاری نہیں کیا جاسکتا۔
- تاریخیں شروع ہونے سے قبل شرکاء کو ایک مخصوص صفحہ پر اپنا نام درج کرنا ہوگا۔
شرائط
ترمیم- چار ماہ میں کم از کم تیس مضامین تیار کیے جائیں۔
- ان مضامین کا حجم ؟؟؟؟ (کم از کم حروف، الفاظ) یا بائٹس (زائد الفاظ کی قید نہیں لگائی جاسکتی)
- ان تیس مضامین میں ایک منتخب مضمون ہوگا۔
- نیز تین بہترین مضامین ہونگے۔
- 100 زمرہ جات اور 50 سانچے بنائے جائیں۔
- 10 تصاویر اپلوڈ کریں۔
- ایک سے زیادہ صارفین اگر تیس مضامین لکھ لیں تو ترجیح اس صارف کو دی جائے گی جس کے مضامین زیادہ ہونگے۔