صالحہ خان

تعارف

ترمیم

ممبئی کی ایک کچی بستی گوونڈی میں رہنے والی 17 سالہ صالحہ خان ایک کالج کی طالبہ ہیں۔انھوں نے کچی بستی میں رہائش پزیر دوسری بچیوں کی تعلیم کے لیے آواز اُٹھائی ہے۔صالحہ خود ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن اُن میں آگے پڑھنے کی لگن تھی۔ تاہم اُن کے پاس اس قدر وسائل نہیں تھے کہ وہ اپنی پڑھائی کے خرچے پورے کر سکیں۔لیکن صالحہ نے ہمت سے کام لیا اور حکامِ بالا کی توجہ اِس مسئلہ کی طرف کرانے کی کوشش کی۔

صالحہ کا سفر

ترمیم

صالحہ کو اپنے خاندان کی طرف سے کسی حد تک حوصلہ افزائی ملی۔لیکن جب اُن کی بڑی بہن کی شادی ہوئی تو اُن کا خاندان خاص طور پہ مالی بحران کی لپیٹ میں آگیا۔وہ اپنے انتہائی محدود وسائل میں اب دو میں سے صرف ایک بچے کو پڑھا سکتے تھے،بیٹا یا بیٹی یعنی صالحہ۔ اور انھوں نے معاشرے کے مروجہ طریقہ پہ عمل کرتے ہوئے بیٹے کا انتخاب کیا۔ اُس وقت صالحہ آٹھویں جماعت میں تھیں۔لیکن صالحہ مستقل مزاجی سے نہ صرف اپنے گھر والوں کو قائل کرنے میں ڈٹی رہیں بلکہ اُنھوں نے حکام اور دیگر مددگار این جی اوز تک اپنی آواز پہنچائی تو ایک این جی او اُس کی مدد کے لیے تیار ہو گئی۔

مختلف مہمات

ترمیم

Save The Children

ترمیم

صالحہ نے بچوں کو بچاؤ(Save The Children)مہم میں این جی او کا ساتھ دینا شروع کیا۔اب صالحہ گیارھویں جماعت میں ہیں اور اپنے علاقہ میں این جی او کی اِس متذکرہ مہم ٹیم کی انتہائی سرگرم رکن ہیں۔

WASH4LIFE

ترمیم

بچوں کے گروہ کا انتہائی متحرک رکن ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کے لیے ایک اور مہم(WASH4LIFE) میں سب سے زیادہ سرگرم اور نمایاں ہیں۔اس مہم میں وہ پانی اور حفظانِ صحت کے مسائل و حل کے لیے اپنے علاقہ میں لوگوں کو آگاہی دیتی ہیں۔اُنھوں نے پچھلے تین سالوں میں حیض سے متعلق اور عمومی حفظانِ صحت کے اصولوں کے بارے میں 250 سیشنز کیے ہیں۔وہ 2500 نوجوان لڑکیوں کو متاثر کرنے کے قابل ہوئیں کہ جنھوں نے حیض سے متعلق حفطانِ صحت کے اصول اپنانے شروع کر دیے۔اِس کام کے لیے وہ جدید طریقے جیسے سڑکوں پہ ڈرامے،تصویری نمائشیں اور ٹاک شوز استعمال کرتے ہوئے 10000 لوگوں تک پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئیں۔جلد ہی وہ ایک کامیاب ٹرینر بن گئیں۔

ایوراڈز

ترمیم

سوترا بائی پھولے ایوارڈ

ترمیم

اپنے علاقہ کی بچیوں کے لیے علم کی شمع بننے والی صالحہ خان کو 2017 میں سوترا بائی پھولے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Ashoka Youth Venturer

ترمیم

وہ اشوکا یوتھ وینچر (Ashoka Youth Venturerآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ indiayouth.ashoka.org (Error: unknown archive URL)) کے طور پر بھی چُنی گئی۔

mentored in leadership skills

ترمیم
انھیں ایک سال کے لیے لیڈرشپ کی مہارت کی مشیر مقرر کیا گیا۔

International Peace Prize

ترمیم

اور اب بین الاقوامی امن انعام (International Peace Prize) کے لیے انھیں نامزد کیا گیا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم

https://www.urdufamily.com/detail/151265/dabang-saliha-khanاخذ[مردہ ربط] شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018

https://www.globalcitizen.org/en/content/17-year-old-saleha-is-shattering-menstrual-taboos/اخذ[مردہ ربط] شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018

https://www.savethechildren.in/stories-of-change/saleha-khan-shatters-the-taboo-around-menstruationاخذ[مردہ ربط] شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018

https://m.dailyhunt.in/news/india/english/edexlive-epaper-edex/meet+saleha+khan+a+17+year+old+who+convinces+parents+in+mumbai+slums+to+send+their+girls+to+school-newsid-76332320اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018