صحرائے سمپسن (Simpson Desert) آسٹریلیا کا ایک وسیع صحرا ہے جو 50 ہزار مربع میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ صحرا میں ریت کے ٹیلوں کے طویل سلسلے ہیں اور نمکین جھیلیں بھی واقع ہیں۔ یہ جھیلیں قدیم دریاؤں کے آبی بخارات بن کر اڑ جانے سے تشکیل پائیں۔ اب یہ موسمی بارشوں سے ہی سیراب ہوتی ہیں۔

صحرائے سمپسن میں ٹوڈ کولسن کے سفر کا منظر 1936ء