صدارتی جمہوریت یا صدارتی طرز حکومت ایک ایسا طرز حکمرانی ہے جس میں تمام تر انتظامی اختیارات صدر مملکت کے پاس ہوتے ہیں۔ پارلیمانی نظام کے بر عکس اس میں مقننہ اور عاملہ کا دائرہ کار جداگانہ ہوتے ہیں اور مانٹیسکو کے نظریہ تقسیم اختیارات پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ عدلیہ کے پاس عدالتی نظر ثانی کے وسیع اختیارات ہوتے ہیں۔ صدر کو کابینہ کی تشکیل اس میں تبدیلی اور کسی وزیر کو اس کے عہدے سے برطرف کرنے کا کلی اختیار حاصل ہوتا ہے۔ عموما صدر کی مدت یا میعاد 4 یا بعض ممالک میں 5 برس ہوتی ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا اس طرز جمہوریت کی بہترین مثال ہے۔