صغیر توافقِ نسیجی مختلط
صغیر توافقِ نسیجی مختلط (minor histocompatibility complex) کی اصطلاح گویا اس قدر کثرت سے استعمال نہیں کی جاتی جس قدر کبیر توافق نسیجی مختلط (major histocompatibility complex) کی اصطلاح مناعیات (immunology) کے علم میں دیکھنے میں آتی ہے، صغیر توافق نسیجی مختلط فی الحقیقت ان دیگر وراثات (genes) پر مشتمل ہوتا ہے کہ جو کبیر توافق نسیجی مختلط سے باہر واقع ہوتی ہیں یعنی اس کا حصہ نہیں ہوتیں مگر ردِ نصبہ (graft rejection) سمیت دیگر مدافعت کے عوامل میں ملوث ہوتی ہیں۔