معاونت:صفحہ کس طرح ترمیم کریں
صفحہ کس طرح ترمیم کریں ؟؟ وکى پیڈیا پر پہلى دفعہ انے والےصاحب یاصاحبہ یا پہلى دفعہ اس انسائکلوپیڈیا میں کچھ اضافہ کرنے کے خواہش مند قارى کے ذہن میں پیدا ہونے والا سوال ـ آئیے تو میں اپنى سى کوشش کرتا ہوں کہ نئے آنے والوں کو گائیڈ کر سکوں ـ وکى پیڈیا میں صفحات میں ترمیم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کے کمپیوٹر کو اس قابل ہونا چاہیے کہ آپ اس میں اردو لکھ سکیں ـ کوشش کریں کے سادہ اردو میں لکھیں اگر کچھ انگریزی اصطلاحات اردو میں رائج ہیں تو انھیں زبردستی اردو یا فارسی میں ترجمہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کے بعد آپ کے پاس معلومات کا ایک ـ وسیع ذخیرہ ہونا چاہیے ـ یا پھر آپ میں معلومات کو کسى اور زبان سے اردو میں ترجمہ کرنے کى صلاحیت ہونى چاہیے ـ اس کے علاوہ آپ کو بالغ نظر اور غیر جانبدار بھى ہونا چاہیئے کیونکہ آپ کا لکھا ہوا انے والى نسلوں کى امانت ہے ـ اس لئے اس میں جانبدارى کى ملاوٹ آنے والى نسلوں سے خیانت ہے ـ
ترمیم یعنى ایڈیٹ کى تکنیک
ترمیموکى پیڈیا میں جب آپ کوئى بھى صفحہ کھولتے ہیں تو مرکز میں معلومات لکھى ہوتى ہیں اور دائیں طرف ـ رہنمائى ـ تلاش ـ اور آلات کى فہرست ہوتى ہے ـ اور اوپر صفحے کے عنوان سے بھى اوپر تاب سى بنى ہوئى ہیں ـ مضمون ـ تبادلہ خیال ـ ترمیم ـ اور تاریخچہ لکھا ہے ـ
اس لفظ ترمیم والى تاب پر کلک کرنے سے صفحے کى صورت بدل جائے گى اور یھ کچھـ اس طرح سے نظر آنے لگے گا ـ
مرکز میں نظر انے والے چوکھٹے میں آپ لکھ سکتے ہیں ـ جب آپ ماؤس اس چوکھٹے میں لے کر اتے ہیں اور کلک کرتے ھیں تو ایک افقى لکیر دھڑکنے لگتى ہے جو اس بات کى نشانى ہوتى ہے کہ اب آپ کى بورڈ استعمال کرتے ہوئے لکھ سکتے ہیں ـ یہاں آپ ہائپر ٹیکسٹ بھى انسرٹ کر سکتے ہیں ـ پیرے میں وقفےدینے کے لئے فوٹو لگانے کے لئے کسى اور سائٹ کا لنک دینے کے لئے وغیرہ وغیرہ ـ اپنى تحریر مکمل کرنے کے بعد نیچے دیکھیں یہاں تین بٹن بنے ہوئے ہیں ـ محفوظ ـ نمائش ـ اور تبدیلى دیکھائیں ـ پہلے آپ نمائش والا بٹن دبائیں ـ اسطرح آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا لکھا ہوا کیسا نظر آرہا ہے یا اس میں کوئى ہجے وغیرہ کى غلطى تو نہیں رہ گئى ـ اگر کوئى غلطى وغیرہ رہ گئى ہو تو اسے صحیح کر کے دوبارہ نمائش کا بٹن دبائیں ـ اسطرح تبدیل شدہ آپ کے سامنے ہو گى ـ اگر آپ مطمئن ہیں تو محفوظ والا بٹن دبا کر اپنے کام کو مکمل کردیں ـ جب تک آپ اپنے کئے کام کو محفوظ کا بٹن دبا کر محفوظ نہیں کرتے آپ کى ترمیم مکمل نہیں ہوتى ـ بلکہ آپ کا کیا ہوا سارا کام ضائع بھى ہو سکتا ہے ـ