صفدر حسین کی فلمی زندگی کا آغاز فلم ساز اور ہدایت کا نذیر کی فلم ہیر سے ہوا تھا۔ اس فلم کے نغمات نے پورے پاکستان میں دھوم مچادی۔ میں اڈی اڈی جاواں، اساں جان کے میٹ لی اکھ وے اور سانور سجناں دی ملنے دی تانگ اے، اسی مشہور فلم کے نغمات تھے۔ ہیر کے بعد موسیقار صفدر حسین کی لاتعداد فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں سے ہر فلم کے نغمات نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ان کی ایسی ہی فلموں میں صابرہ، حمیدہ، حاتم، عشق لیلیٰ، حسرت، عشرت، گل بکائولی، مراد، ناگن، دل کے ٹکڑے، شب بخیر، پردہ، جناب عالی، راجا رانی، ٹھاہ اور خردار کے نام سرفہرست ہیں۔ 24 مارچ 1989ء کو وفات پاگئے، صفدر حسین لاہور میں آسودۂ خاک ہیں [1]

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات