صفوان بن یحیی، موسی کاظم، علی بن موسی الرضا و محمد تقی کے اصحاب اور شیعہ حدیث کے روایوں میں سے تهے وثاقت کی وجہ سے اصحاب اجماع میں شمار ہوتے تھے صفوان نے وضو،نماز،روزہ، حج،زکوۃ،نکاح،طلاق،فرائض(ذمه داری)،وصایا(سامان)،بیع (خرید و فروخت)وغیرہ کے عناوین سے تیس سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں حدیث کو بیان کرنے والوں میں ثقہ اور عابد ترین شخص تھے انھوں نے دوسری صدی اور ہجری کی تیسری صدی کے آغاز میں زندگی گزاری وہ علی بن موسی اور محمد تقی کے خاص وکیلوں اور نائبین میں سے تھے جن کی ذمہ داری شرعی حقائق کی جمع آوری اور اھل بیت کی روایات کو نشر کرنا تهی  صفوان بن یحیی کا شمار شیعہ فقھا اور روایوں اور اصحاب اجماع میں ہوتا ہے شیعه معصومین کے دور میں اٹھارہ بڑے مشہور فقھا کو اصحاب اجماع کہا جاتا ہے اور ان سے نقل کی گئی تمام روایات کو قبول کیا جاتا ہے

سوانح حیات ترمیم

صفوان کی کنیت ابو محمد، شہر کوفہ سے تعلق رکنھے والا، خوبصورت لباس (سابر ی) بیچنے والا، مورد اعتماد  اور سچا شخص تھا

واضح ترین اخلاقی خصوصیات ترمیم

صفوان بن یحیی محدث تھا اھل حدیث و روایان اور فقھا میں امانت داری، صداقت،اور دیانت کی وجہ سے مشہور تھا اس سے بیان کی گئی روایات پہ سب اعتماد کرتے تھے

مسجد الحرام میں پیمان ترمیم

ایک دن صفوان بن یحیی اپنے دوست عبد اللہ بن جندب و علی بن نعمان کے ساتھ مسجد الحرام میں موجود تھا ان سب نے مل کر ایک وعدہ کیا کہ اگر ہم میں سے جب کوئی دوست فوت ہو گیا تو دوسرا دوست جب تک زندہ ہے گا فوت ہونے والے کے لیے روزہ،نماز،زکوۃ کے امور کے انجام دے گا کچھ عرصہ کے بعد صفوان کے دوست وفات پا گئے صفوان نے اپنے دوستوں کی وفات کے بعد ان سے کیے ہوئے وعدہ کو پورا کیا

منابع: ترمیم

  • اران خاص امام رضا(ع) چه کسانی بودند؟». خبرگزاری ایسنا. 1394.
  • قزوینی، سید محمد کاظم (1390). زندگانی امام جواد علیه‌السلام از ولادت تا شهادت. ترجمهٔ سیدمحمد صالحی. تهران: یاس بهشت. شابک 978-964-9916-39-2.
  • احمدی، حبیب الله (1394). امام جواد الگوی زندگی. قم: فاطیما.
  • عطاردی، عزیزالله (1367). راویان امام رضا علیه‌السلام در مسندالرضا. مشهد: کنگره جهانی حضرت رضا علیه‌السلام.
  • «کتابخانه مدرسه فقاهت: رجال النجاشی». کتابخانه مدرسه فقاهت.
  • «کتابخانه مدرسه فقاهت: معجم رجال الحدیث». کتابخانه مدرسه فقاهت.
  • «کتابخانه مدرسه فقاهت: الفهرست». کتابخانه مدرسه فقاهت.