صنعت تضاد
صنعتِ تضاد کو تطبیق۔ طباق اور تکاخو بھی کہتے ہیں۔ یہ وہ صنعت ہوتی ہے کہ کلام میں دو ایسے کلمے لائے جائیں جو معنو ی طور پر ایک دوسرے کی ضد ہوں مثلاً : شبنم و گل میں فرق اتنا ہے ایک ہنستا ہے ایک روتا ہے یہاں ہنسنا اور رونا تضاد ظاہر کرتا ہے۔ اس کی دو صورتیں ہیں۔ تضاد ایجابی و تضاد سلبی۔
مثاليں:
ایک سب اگ ایک سب پانی دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں
وضاحت:
آگ اور پانی صنعت تضاد ہیں یہ دونوں مختلف ہیں ایک دوسرے کے متضاد ہیں
٢
سیرتیں بے قیاس ہوتی ہیں صورتیں غم شناس ہوتی ہیں۔ جن کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہو اُن کی آنکھیں اداس ہوتی ہیں
وضاحت:
مسکراہٹ اور اداس صنعت تضاد ہیں یہ ایک دوسرے کے متضاد ہیں
Skyasir4242 -:Written by