صنعت حسن تعلیل
اردو شاعری کی صنعت
صنعت حسن تعلیل اردو شاعری کی ایک اصطلاح ہے، اس سے مراد ہے کسی چیز کی علت بیان کرنا جو درحقیقت علت نہ ہو کبھی ایک چیز کی دو علتیں بیان کی جاتی ہیں۔
حسن تعلیل درحقیقت وہ صفت جس میں شاعر یا مصنف ایسی چیز کو کسی چیز کی علت فرض کرتا ہے جو درحقیقت اس کی علت نہیں ہوتی
مثلاً پھول کے کھلنے کی وجہ یہ بیان کرنا کہ وہ بلبل کی نغمہ سنجی پر خوش ہو رہا ہے یا خوشی میں ہنس رہا ہے۔