صنفی اصلاحات پر عملدرآمد کا منصوبہ
صنفی اصطلاحات کی عمل درآمد کے منصوبے کا اعلان حکومت پاکستان نے مئی 2004ء میں کیا تھا۔ اس منصوبے کا اجرا وزارت ترقی خواتین نے کیا اور اس کا اہم مقصد یہ تھا کہ کہ صنفی اصلاحات کی حکمت عملی وضع کی جائے جس کے تحت صنفی امتیاز کو ختم کیا جائے اور عورتوں کی سیاسی شمولیت، اداروں میں اصلاحات، عورتوں کو سرکاری اور عوامی اداروں میں اختیار فراہم کرنا اور صنفی بجٹ بنانا؛ یقینی بنایا جائے اس کا اطلاق شعبہ منصوبہ بندی، مالی امور، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں قائم صنفی اختیار کے شعبے، پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم صنفی معاونت کے شعبے اور پانچ سرکاری جامعات میں قائم کے مراکز کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔