صوتی مقام بندی یا صوتی مقام تعیینی، ایک سامِع کی کسی کھوجی گئی آواز کا اُس کے سمت اور فاصلے کے لحاظ سے مقام یا ماخذ معلوم کرنے کی صلاحیت کو کہتے ہیں۔

ممالیہ صوتی نظام کی صوتی مقام بندی طریقہ کار کا بڑے پیمانے پر مطالعہ کیا گیا ہے۔ صوتی نظام صوتی ماخذ کی مقام بندی کے لیے کئی اشاروں کا استعمال کرتا ہے، بشمول وقت کا فرق اور سطح کا فرق یا کانوں کے درمیان شدت کا فرق، اور سپیکٹرم کی معلومات۔ دوسرے جانور، جیسے پرندے اور رینگنے والے جانور بھی ان کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ انھیں مختلف طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں، اور کچھ میں مقامی اشارے/سراغ بھی ہوتے ہیں جو انسانی صوتی نظام میں موجود نہیں ہوتے ہیں، جیسے کان کی حرکت کے اثرات۔ آواز کو مقامی بنانے کی صلاحیت رکھنے والے جانوروں کو واضح ارتقائی فائدہ حاصل ہے۔