صور اسرافیل
صورِ اسرافیل اُس چیخ کا نام ہے جس سے پوری کائنات زلزلہ میں آجائے گی ،
صور اسرافیل کیا ہے
ترمیمایک شخص کے سوال پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا صور ایک نر سنگا ہے [1] حضور ﷺ سے صور کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا قرن ینفخ فیہ یہ ایک سینگ کی شکل و صورت کی چیز ہے جس میں قیامت کے دن پھونک ماری جائے گی۔ اس سینگ کا باریک حصہ اسرافیل نے منہ میں لے رکھا ہے اور منتظر ہے کہ کب اللہ کا حکم ہو تو وہ اس میں پھونک مارے۔ [2]
پس صحیح یہی ہے کہ صور ایک قرن (نر سنگا) ہے اور مسلمانوں کا اس پر اجماع ہے۔
اُس ہمہ گیر زلزلہ کے ابتدائی جھٹکوں ہی سے دہشت زدہ ہوکردودھ پلانے والی مائیں اپنے دودھ پیتے بچوں کو بھول جائیں گی، حاملہ عورتوں کے حمل ساقط ہوجائیں گے، اُس چیخ اور زلزلہ کی شدّت دم دبدم بڑھتی چلی جائے گی جس سے تمام انسان اور جانور مرنے شروع ہوجائیں گے یہاں تک کہ زمین و آسمان میں کوئی جاندار زندہ نہ بچے گا ، زمین پھٹ پڑے گی ، پہاڑ دھنی ہوئی روئی کی طرح اُڑتے پھریں گے ، ستارے اور سیارے ٹوٹ ٹوٹ کر گرپڑیں گے، آفتاب کی روشنی فنا اور پورا عالَم تیرہ و تار (تاریک)ہوجائے گا، آسمانوں کے پرخچے اُڑجائیں گے اور پوری کائنات موت کی آغوش میں چلی جائے گی۔[3]