صولت پبلک لائبریری
صولت پبلک لائبریری رام پور یوپی کا ایک قدیم کتب خانہ ہے جسے ستمبر 1934 میں قائم کیا گیا۔ اس کتب خانے کے بانی نواب صولت علی خان صاحب (1894 - 1969) تھے۔ پہلے اس کا نام ’کتب خانہ عام‘ تھا، جسے بعد میں صولت پبلک لائبریری کر دیا گیا۔[1]
صولت پلک لائبریری میں عربی ، فارسی ،اردو، انگریزی اور ہندی زبانوں کی کتابوں کی کثیر تعداد کے علاوہ نادر و نایاب مخطوطات اور قدیم قابل ذکر اخبارات ورسائل کی اہم فائلیں محفوظ ہیں۔[2]