ضد مسیح
ضد مسیح (انگریزی: antichrist) مسیحیت کے مطابق کتاب مقدس میں مذکور یسوع کا مخالف جو مسیح کی شباہت اختیار کرے گا اور لوگوں کو دھوکا دیگا۔ antichrist دراصل یونانی کلمہ ἀντίχριστος (تلفظ= än - tē' - khrē - stos) کا ترجمہ ہے۔ یہ لفظ یونانی کے دو لفظ αντί + Χριστός سے مل کر بنا ہے۔ αντι کے معنی صرف مخالف یا برعکس کے نہیں ہوتے بلکہ کی جگہ میں کے معنی میں بھی آتا ہے۔ Χριστός کا ترجمہ christ سے کیا گیا ہے، یہ عبرانی کے لفظ مسیح کا متبادل ہے جس کے معنی اصطباغ شدہ شخص کے ہے۔ مسیحیت میں اس سے مراد یسوع مسیح (عیسی علیہ السلام) ہیں۔ مسیح دجال کا تذکرہ عہد نامہ جدید میں 5 مرتبہ آیا ہے، 1 بار جمع کے صیغہ میں اور بقیہ مفرد کے صیغہ میں۔