ذیلی پلاٹ
ثانوی قصہ
(ضمنی پلاٹ سے رجوع مکرر)
ضمنی پلاٹ یا ذیلی پلاٹ(انگریزی: Subplot) ناول یا ڈرامے کا وہ ثانوی قصہ ہے جو مرکزی قصے میں گندھا ہوایا مرکزی پلاٹ سے کسی نہ کسی شکل میں منسلک ہوتا ہے۔ معیاری ڈراموں اور ناولوں میں ضمنی پلاٹ مرکزی قصے سے اس ناگزیر انداز میں مربوط ہوتا ہے کہ مرکزی قصے کی دلچسپی، تذبذب، پیچیدگی اور کشمکش میں باقاعدہ حصہ دار بن جاتا ہے اور قارئین و ناظرین کو اس کے کرداروں کی تقدیر و تدبیر سے اس لیے دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے کہ اس کا اثر مرکزی قصے اور اس کے کرداروں تک بھی پہنچتا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 119