خواجہ ضیاء اللہ نقشبندیبارہویں صدی کے نقشبندی صوفیا اور کتاب مقاصد السالکین کے مصنف ہیں۔

  • خواجہ محمد زبیر سرہندی کے خلیفہ تھے اور خواجہ بہاء الدین نقشبند کی اولاد میں سے تھے۔ خواجہ محمد زبیر سے 1131ھ بمطابق 1719ء میں منسلک ہوئے۔ جو انھیں ’’فخر کشمیر ‘‘اور ’’احسن لین‘‘ کے خطاب دیے[1]
  • ان کا تعلق خطہ کشمیر سے تھا بڑے امیر کبیر تاجر تھے۔ مجددی نسبت سے بڑا گہرا تعلق تھا اپنے پیر و مرشد سے دہلی میں ملاقات ہوئی اور وہیں صحبت میسر رہی اور پھر واپس کشمیر نہیں گئے۔ ان کی وفات بھی دہلی میں ہوئی اور انھیں بعد وفات سرہند شریف میں خواجہ محمد زبیر کے جوار میں دفن کیا گیا۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. روضۃ القیومیہ،جلد 4 صفحہ 106 مکتبہ نبویہ لاہور
  2. مقاصد السالکین خواجہ ضیاء اللہ نقشبندی دار العلوم سلطانیہ جہلم