طارق دریشک
پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی296 سردار محمد طارق خان دریشک 5 اگست 2018ء کو انتقال کر گئے الیکشن کے فوراً بعد طبعیت اچانک خراب ہونے پرانکو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور لے جایا گیا جہاں حالت تشویش ناک ہونے پر سٹی ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ذرائع کے مطابق آپ برین ہیمبریج کے باعث نجی ہسپتال میں 5روز تک زیر علاج رہے بلا آخر52سال کی عمر میں اتوار کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے آپ سا بق ایم پی اے سردار حاجی مجتبیٰ خان دریشک کے فرزند ‘سردار نصراللہ خان دریشک ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے اور ڈی پی او سردار زبیر خان دریشک کے بھائی ہیں متوفی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں آسنی میں ادا کی گئی